
جنگلات کی عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں تقریب کا انعقاد، شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح،
جنگلات کی عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج بونی، اپر چترال میں تقریب کا انعقاد، شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح،
بونی، اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) گورنمنٹ ڈگری کالج بونی میں فارسٹ ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، معظم خان تھے۔ اس تقریب میں سرکاری افسران، لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان، مقامی کمیونٹی کے معززین، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے دوران شجرکاری مہم کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی سمیت دیگر افسران اور معززین نےپودے لگا کر ماحول کے تحفظ اور سرسبز چترال کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب میں غزالہ انجم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، خواتین، اپر چترال، عقیل شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اپر چترال، مفتاح الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، مردانہ، اپر چترال، کریم خان پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج، اپر چترال، پروین پرنسپل ، طیبہ پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل کالج بونی، یوسف حیات صدر، لوکل اسماعیلی کونسل ، سردار حکیم تحصیل چیئرمین مستوج، منظور احمد SDWO، بونی ، عثمان سرنگ ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر بونی شامل تھے، مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معظم خان نے اپنے خطاب میں فارسٹ ڈے اور شجرکاری مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ایک صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ ہمارے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بھی ناگزیر ہے۔انہوں نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر رینج افسر اپر چترال، بشیر اللہ
سلمان فاروق، بلاک افسر بونی منظور، بلاک افسر کوہ نسرین، سی ڈی او فیمیل، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ تقریب نہ صرف شجرکاری کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی بلکہ اس سے عوام میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور بھی اجاگر ہوا۔ شرکاء نے اس موقع پر عہد کیا کہ وہ چترال کی سرسبزی و شادابی کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔