Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل مشرف کی جگہ مجھے پھانسی پرچڑھایا جائے….کامران خان موڑکہو

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے ایک اور مداح نے اپنی جان قربان کرنے کا اعلان کر دیا ۔ کاغلشٹ موڑکہو سے تعلق رکھنے والا کامران خان جو چترال سکاوٹس کا پنشنر ہے ۔ اس بنا پر پرویز مشرف کی جگہ پھاندہ گلے میں ڈالنے کیلئے تیار ہیں ۔ کہ سابق صدر نے چترال کو پوری دنیا کے سامنے شائستہ اور انتہائی مہذب لوگوں کی سر زمین کے طور پر متعارف کیا ۔ اور دنیا کے لوگوں کو یہ باور کرایا ۔ کہ تہذیب و اعلی ثقافتی اقدار کا حامل کوئی جگہ ہے ۔تو وہ چترال ہے ۔ اور یہی بات مجھے ان کیلئے جان قربان کرنے پر مجبور کرتاہے ۔ 1974میں چترال سکاوٹس سے حوالدار کے رینک پر پنشن ہونے والا کامران خان آج بھی ملک کیلئے جان قربان کرنے کا ایک ولولہ انگیز جذبہ رکھتا ہے ۔ اور پاک آرمی و چترال سکاوٹس کو سلوٹ کرتا ہے ۔ ان کا جذبہ یہ ہے ۔ کہ کاش جوانی واپس لوٹ آتی ۔ اور میں اپنی مست جوانی جنرل پرویز مشرف کیلئے قربان کرتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جنرل پر ویز مشرف نے چترال کے لوگوں کو لواری ٹنل تعمیر کرکے جیل سے رہائی دی ۔ اور پانچ لاکھ افراد کو کل موسمی راستہ دیا ۔ اس لئے ان کے گلے میں پھاندہ ڈالنا چترال کے تمام لوگوں کو تختہ دار پر لٹکانے کے مترادف ہے ۔ کامران خان نے اپیل کی ۔ کہ ان کی خواہش پوری کی جائے ۔ اور اسے پرویز مشرف کی جگہ پھانسی کی سزا دی جائے ۔ واضح رہے ۔ کہ گذشتہ روز بھی کئی افراد نے حلفا اپنی جان پرویز مشرف کے بدلے میں پھانسی کی سزا بھگتنے کیلئے خود کو پیش کیا تھا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30114