Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل (ر) پرویزمشرف کے حق میں بونی اور ہرچین لاسپورویلی میں جلسہ اورریلی

شیئر کریں:

بونی /مستوج(نمائندگان چترال ٹائمز ) اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں جنرل پرویز مشرف کی حمایت میں ایک پرآمن جلسہ منعقد کیا گیا. یہ جلسہ ظہیر الدین بابر کی کال پر منعقد ہوا۔ جلسے کی صدارت سلطان نگاہ نے کی۔ جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
.
مقررین میں شاہ وزیر لال، سابق چیئرمین فضل الرحمان، سلطان امیر چارویلو، ظہیر الدین بابر، محمد شافی صدر بازار یونین بونی، عزیز محمد موردیر وغیرہ شامل تھے۔
.
مقررین نے سابق صدر پرویز مشرف کی خدمات اور خصوصاً چترال کے لیے اہم خدمات پر روشنی ڈالی۔ مشرف کی خدمات چترال کے حوالے سے تا قیامت سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔ اور چترالی عوام جنرل پرویز مشرف کی خدمات و احسانات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
انھوں نے حکومت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ اس فیصلےپرنظرثانی کی جائے. بصورت دیگر اپر چترال کے عوام مشرف سے پہلے تختہ دار پر چڑھنے کیلئے تیار ہونگے۔
…..
دریں‌اثنا لاسپورویلی کے مرکزی مقام ہرچین میں‌ بھی جنرل پرویزمشرف کے ساتھ اظہاریکجتی کے طور پر ریلی نکالی گئی . انتہائی سردی اوربرف باری کے باوجود ریلی میں‌مختلف مکاتب فکرکے سینکڑوں‌افراد نے شرکت کی.

مقرریں نے کہا کہ جنرل پرویزمشرف کبھی بھی غدارنہیں‌ہوسکتے . ان کے دورحکومت میں پاکستان میں‌خوشحالی تھی. اورخصوصی طور پر چترال اورگلگت بلتستان کے لوگوں‌ کے ساتھ انکی دلی محبت کسی سے ڈھکی چپھی نہیں‌ہے. انھوں نے کہا کہ چترال کے عوام جنرل پرویز مشرف کے دورحکومت میں‌ خودکوپاکستانی کہنے کے قابل ہوئے جبکہ ان کی حکومت سے پہلے ہم سال کے چھ چھ مہینے ملک کے دوسرے حصوں‌سے کٹے رہتے تھے. انھوں نے کہاکہ ان کے بعد کی جمہوری حکومتوں‌سے پرویز مشرف کی ڈیکٹیٹرشپ میں ملک اورعلاقے میں‌خوشحالی تھی. انھوں نے گلگت اورچترال کےدرمیان پختہ سڑک تعیمرکرکے دونوں‌علاقوں‌کو سال بھرکیلئے ایک ساتھ ملایا. مشرف ہی کے دور میں گلگت سے مستوج کے درمیان نیٹکو بس سروس شروع ہوئی جس سے دونوں‌علاقوں‌کے عوام ابتک استفادہ کررہے ہیں. انھوں نے مذید کہا کہ پرویز مشرف واحد حکمران ہیں‌جنھوںنے دنیا میں چترالی عوام کو تہذیب یافتہ اورمثالی قراردیا ہے. جس پر ہم اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں‌کرینگے. مقرریں نے چیف جسٹس آف پاکستان اورصدرپاکستان سے خصوصی عدالت کےحکم پر نظرثانی کا مطالبہ کیا.

جلسہ میں‌شریک درجنوں‌افراد نے پرویز مشرف کی جگہ پھانسی چڑھنے کیلئے خود کو پیش کئے.
musharaf solidarity rally booni harchine mastuj 2

musharaf solidarity rally booni harchine mastuj 5
musharaf solidarity rally booni harchine mastuj 8

musharaf solidarity rally booni harchine mastuj 4

musharaf solidarity rally booni harchine mastuj 7

musharaf solidarity rally booni harchine mastuj 3

musharaf solidarity rally booni harchine mastuj 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
30122