Chitral Times

شہید بینظیر بھٹو اپنی حیات اور شہادت کے بعد آج تک خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی 

Posted on

شہید بینظیر بھٹو اپنی حیات اور شہادت کے بعد آج تک خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ شہید بینظیر بھٹو اپنی حیات اور شہادت کے بعد آج تک خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں،پاکستان کی خواتین ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایک پرامن خاندان اور پرامن معاشرے کے قیام میں عورت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہمیں پرامن ماحول کے قیام کیلئے عورت کو برابر کے مواقع فراہم کرنا ہونگے،خواتین میں اسکلز کو بڑھانے کے حوالے سے نیوٹک سمیت متعدد اداروں کے ساتھ روابط جاری ہیں، میری کوشش ہوگی کہ ہمارے صوبہ میں نوجوانوں کی اسکلز بڑھانے پر کام کیا جائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کے روز عورت فاؤنڈیشن کے زہراہتمام مقامی ہوٹل اسلام آباد میں منعقدہ قومی کانفرنس” عورت امن کی تعمیرساز” سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قومی کانفرنس میں ڈپٹی اسپیکر سندھ نوید انتھونی، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولو، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی، سرچ فار کامن گراؤنڈ کے شاہد رحیم، عورت فاؤنڈیشن کے نعیم مرزا سمیت ملک بھر سے خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

 

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ خیبر پختونخوا میں خواتین کو معاشی طور پر ترقی دینا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خواتین کو معاشرے کے رحم و کرم سے نجات دلائی۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں حالیہ متاثرہ گھروں کی ازسر نو تعمیر کے بعد انکے مالکانہ حقوق کے کاغذات خواتین کے نام پر کئے جا رہے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، سینیٹ اور ہر فورم پر خواتین کو نمائندگی دی ہے، غریب خواتین کی فلاح و بہبود اور انکو ترقی کے دھارے میں لانا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی اولین ترجیح تھی۔ گورنرنے کہاکہ قیام امن کے لیے معاشرے کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد نے قربانیاں دی ہیں، ہمیں خیبرپختونخوا میں مستقل و پائیدار امن کی پختہ دیوار بنانی چاہیئے جسکو کوئی گرا نہ سکے۔گورنرنے کہاکہ میڈیا میں موجود خواتین کی جدوجہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی خواتین کے لیئے فنی تعلیم کی سہولیات کا دائرہ بڑھائیں گے۔

 

 

دریں اثنا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بنوں میں طوفانی بارشوں، آندھی وژالہ باری سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔گورنرنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے اور طوفانی بارشوں سے ہونیوالے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90790

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی تمام فلور ملز بند کر دی گیٗ چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا حاجی محمد اقبال..

Posted on

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی تمام فلور ملز بند کر دی گیٗ چیئرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا حاجی محمد اقبال..

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے چیئرمین حاجی محمد اقبال کے اعلان پر خیبر پختو نخوا کی تمام فلور ملز نے بدھ کے روز سے فلور ملز میں واشنگ بند کر دی تھی اور  11 جولائی بروز جمعرات سے گندم کی پسائی اور مارکیٹ میں اٹے کی سپلائی بند کر دی گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن حاجی محمد اقبال اور گروپ لیڈر محمد نعیم بٹ نے اعلان کیا تھا کہ جب تک وفاقی حکومت آٹے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ، بجلی کے بلوں میں ایم ڈی ائی MDIکی شرح میں اضافے کا خاتمہ اور حکومت پنجاب سے گندم کی آزادانہ نقل و حمل پر پابندی ختم نہیں کرے گی تب تک فلور ملز ایسوسی ایشن غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گی۔۔۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90773

لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال 69 میگاواٹ پر پچاس فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، سستی بجلی صوبے کی صنعتوں کو فراہم کی جائے گی ۔ مشیر خزانہ وبین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

Posted on

لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال 69 میگاواٹ پر پچاس فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، سستی بجلی صوبے کی صنعتوں کو فراہم کی جائے گی ۔ مشیر خزانہ وبین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت محکمہ توانائی و برقیات اور خیبرپختونخوا ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ہائیڈرو پاور منصوبوں کی تیار کردہ سستی بجلی کو صوبے کی صنعتوں کو فراہم کی جائے تاکہ صوبے کے صنعتوں کو فروغ مل سکے اور عوام کو روزگار کے مواقع مل سکیں۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی و برقیات محمد نثار خان، ایڈیشنل سیکرٹری توانائی و برقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی محمد ایوب، انجنئیر طلا محمد خان سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ نیپرا کے ویلنگ چارجز کا مطالبہ ناانصافی پر مبنی ہے اور اسکے لئے نیپرا حکام سے ترجیی بنیادوں پر بات چیت کی جائے گی تاکہ صوبے کے صنعتوں کو سستی بجلی جلد ازجلد فراہم ہوسکے۔

 

اجلاس میں اسکے علاؤہ دیگر مختلف آپشنز کو زیر غور لایا گیا جس سے خیبرپختونخوا کی سستی بجلی کو صوبے کی ترقی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبرپختونخوا ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے پیڈو کے ہائیڈرو پاور منصوبوں سے ٹرانسمشن لائن بچھانے کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی جس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی طرف سے کچھ ترامیم کی تجویز پیش کی گئی جس پر مزید کام کرنے کا کہا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جبوڑی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مانسہرہ 10 میگاواٹ، کروڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شانگلہ11 میگاواٹ اور کوٹو لوئر دیر ہائیڈرو پاور 40 میگاواٹ منصوبوں پر 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اسی طرح لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چترال 69 میگاواٹ، گورکن مٹلتان سوات 84 میگاواٹ منصوبے پر 50 فیصد سے زیادہ کام ہو چکا ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90769

چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے ذریعے، ہم نہ صرف اپنی معیشتوں کو جوڑ رہے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے باشندے مضبوط تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے زریعے ایک مشترکہ مستقبل بنا رہے ہیں۔گورنرخیبرپختونخوا 

Posted on

چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے ذریعے، ہم نہ صرف اپنی معیشتوں کو جوڑ رہے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے باشندے مضبوط تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے زریعے ایک مشترکہ مستقبل بنا رہے ہیں۔گورنرخیبرپختونخوا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے ذریعے، ہم نہ صرف اپنی معیشتوں کو جوڑ رہے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے باشندے مضبوط تاریخی اور ثقافتی ورثہ کے زریعے ایک مشترکہ مستقبل بنا رہے ہیں، جو برابری، انصاف، اور استحکام کے اصولوں پر مبنی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کو بڑھاناکے موضوع پر منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔چین کے سفیر جیانگ ژاؤ ڈنگ ، پروفیسر لی ہوویلنگ ، اویس علی کھوکھر چئیرمین بورڈ آف ایکپرٹس ، مفتی نعیم رحمت نعیمی ، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چین کے صدر زی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا وزنری منصوبہ غیر معمولی نوعیت کا گیم چینجر منصوبہ ہے سی پیک کے حوالہ سے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سابقہ دور صدارت میں بنیادی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا اس منصوبہ سے پاکستان کے سماجی اقتصادی منظر نامے میں مثبت تبدیلی آئی ہے
آج کی اس بین الاقوامی کانفرنس “CPEC: بشریت کے لیے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کو بڑھانا” میں ہماری موجودگی اہمیت کی حامل ہے ہمیں سی پیک سے حاصل منصوبوں کے ثمرات کا دائرہ بڑھانے کے لیئے ہرمکتبہ فکر کو اس حوالہ سے ساتھ ملانا ہوگا خصوصی اقتصادی زونز کے تعمیر سے صنعتی اہلیت میں اضافہ ہوگا ، معاشی نمو کو فروغ حاصل ہوگا علاقائی سماجی اقتصادی ترقی میں توازن برقرار ہوگا ، تمام علاقوں کے لیے مساوی مواقع اور خوشحالی کی فراہمی یقینی بنے گی معیشت میں بہتری سے غربت میں کمی ہوگی ہمیں فروغ تعلیم اور صحت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تاریخی اور دوستانہ ہیں جنہوں نے ہر طوفان کو برداشت کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف بنیادی بنیادی تعمیر کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے قومیوں کے درمیان گہرے اور دیرپا دوستانہ تعلقات کا علامہ ہے۔ CPEC ہمارے مشترکہ مستقبل کو ظاہر کرتا ہے، ایسے مستقبل کو جو متبادل احترام، اعتماد، اور تعاون کی اصولوں پر مبنی ہے۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں تین سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کااظہار

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں تین سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کااظہارکیا ہے۔گورنرنے ضلع ڈی آئی خان، مٹیاری اور بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ گورنرنے کہاہے کہ قیام امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شہداء ہمارا فخر ہیں، شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90766

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکا عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے چمکنی تا پبی (نوشہرہ) بی آر ٹی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورکا عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے چمکنی تا پبی (نوشہرہ) بی آر ٹی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک اور اہم اقدام کے طور پر چمکنی تا پبی (نوشہرہ) بی آر ٹی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے پشاور، نوشہرہ اورملحقہ علاقوں کے عوام مستفید ہوں گے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے چمکنی تا حیات آباد رنگ روڈ کو بھی بی آر ٹی روٹ ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس پر عوامی سہولت کیلئے بی آر ٹی کے طرز پر بسیں چلائی جائیں گی۔ یہ فیصلہ انہوں نے بدھ کے روز خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے 16ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید امتیاز حسین شاہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر بورڈ ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

اجلاس کے شرکائکو ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کیلئے اربن موبیلیٹی پلانز پربھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے شہری علاقوں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ ادارہ اس سلسلے میں دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل بیٹھ کر قابل عمل پلانز تیار کرے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں بی آر ٹی بسوں میں والدین کے ساتھ سفر کرنے والے پانچ سال تک کے بچوں کو مفت سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، اس مقصد کے لیے متعلقہ ادارے اپنی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں اور اپنے پلانز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ پلانز صرف کاغذوں تک محدود نہیں ہونے چاہئیں بلکہ ان پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے۔ وزیر اعلی نے بس اڈوں میں مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینے اور بی آر ٹی پلازوں کو جلد مکمل کرنے اور ان پلازوں سے آمدن حاصل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و ترقی کیلئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے، ان کے نتائج بھی برآمد ہونے چاہیں، اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

 

 

brt peshawar

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90763

9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

Posted on

9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔اس حوالے سے کابینہ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 16 اور17 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔یاد رہے کہ ملک بھر میں سکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کی جائے گی۔

 

بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس) اوور بلنگ کے معاملے پر حکومت نے پرو ریٹا سسٹم ختم کرنے کی تیاری کرتے ہوئے بجلی صارفین کی بلنگ پرانے طریقہ کار سے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے پرو ریٹا سسٹم خفیہ طور پر مارچ سے نافذ کر رکھا تھا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین سے اوور بلنگ کی گئی جس میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیاں اوور بلنگ میں ملوث نکلیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اوور بلنگ کا نوٹس لیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90755

وزیراعظم کا 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 3 ماہ کی رعایت دینے کا اعلان

Posted on

وزیراعظم کا 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 3 ماہ کی رعایت دینے کا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو تین ماہ کے لیے رعایت دینے کا اعلان کردیا۔توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ 90 دن میں کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا مگر بڑے بڑے کرپشن کیسز سامنے آئے اور کرپشن ختم ہونے کے بجائے اس میں اضافہ، پہلے چینی برآمد کی گئی پھر درآمد کی گئی، لوٹی ہوئی دولت کا کوئی پیسہ نہیں آیا مگر برطانیہ کی مہربانی سے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس دیے گئے مگر اس پر بھی ہیرا پھیرا کی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کو قربان کیا، مشکل مرحلہ گزر گیا اور پاکستان بچ گیا، ہم پر یہ تنقید کی گئی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بجٹ بنارہے ہیں اس میں کیا راز کی بات ہے؟ سب کو معلوم تھا کہ آئی ایم ایف سے پروگرام حاصل کررہے ہیں،

 

ایک تنظیم کے بانی نے کہا مرجاؤں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں اور کئی ماہ ضائع کردیے بعدازاں آئی ایم ایف کے پاس گیا اور آئی ایم ایف سے مہنگا پروگرام لیا اور اسی پروگرام کو بعد میں سیاست کی نذر کردیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اس بجٹ میں یقیناً ٹیکسز لگے ہیں، اشرافیہ پر بعض ٹیکسز پہلی بار لگ ہیں، لینڈ کا کاروبار کرنے اور سرمایہ کاروں پر پہلی بار ٹیکس لگا ہے جو بیٹھے بٹھائے منافع حاصل کررہے ہیں جس سے 100 ارب آمدن کی توقع ہے۔ انہوں ں ے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا ہے اس پر انہوں نے احتجاج کیا ہے کہ کیا ٹیکس دینے کے لیے ہم لوگ ہی رہ گئے ہیں؟ انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ پراپرٹی کے منافع والوں پر پہلی بار ٹیکس لگایا ہے ان سے مزید ٹیکس لینا تھا اگلے برس رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ٹیکس میں مزید اضافہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر زمین اپنے پاس رکھ کر بیٹھے بٹھائے منافع کمارہا ہے اور سٹے بازی کررہا ہے بیٹھے بٹھائے زمینوں کی قیمتیں دگنی اور تگنی ہورہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخ پر نظرثانی کی گئی ہے، پروٹیکٹڈ صارف کہلانے والے کے نرخ بڑھے تو ملک بھر میں صدائے احتجاج بلند ہوئی، ان کا احتجاج جائز ہے، یہ ڈھائی کروڑ صارفین ہیں ہم دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا اعلان کررہے ہیں میرے اعلان سے 94 فیصد صارفین مستفید ہوں گے، دو سو یونٹس والوں کو ہم تین ماہ جولائی، اگست اور ستمبر تک رعایت دے رہے ہیں، اکتوبر میں موسم بہتر ہوجاتا ہے، تین ماہ کے لیے عام صارفین کی ریلیف دینے سے پچاس ارب روپے کی رقم خرچ ہوگی انہیں چار روپے سے سات روپے فی یونٹ تک فائدہ پہنچے گا۔

 

حکومت نے آئی ایس آئی کوشہریوں کی فون کال سننے، ٹریس کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی منظوری دے دی۔آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔ کابینہ نے فیصلے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔ سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کا نامزد کیے گئے افسر کو فون کال میں مداخلت یا اس کو ٹریس کرنے کا اختیار ہوگا۔ ایجنسی اس کام کے لیے گریڈ 18 سے کم کے افسر کو تعینات نہیں کر سکے گی۔ کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔خفیہ ادارے کو مشتبہ افراد کی فون کالزمیں مداخلت کا اختیار دینے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی اے نے حکم نامے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے تمام موبائل فون آپریٹرز کو نوٹیفکیشن کی کاپی جاری کردی۔ پی ٹی اے نے تمام لائسنس ہولڈروں کو نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وفاقی حکومت نے ملکی سلامتی کے پیش نظر فون کالز میں مداخلت اور ٹریس کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90753

پاکستان فلور ملز کی جمعرات سے ملک بھر میں ملیں بند کرنے کی دھمکی

پاکستان فلور ملز کی جمعرات سے ملک بھر میں ملیں بند کرنے کی دھمکی

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف بدھ 10 جولائی سے گندم کی واشنگ روکنے اور جمعرات 11 جولائی سے غیر معینہ مدت کے لیے فلور ملیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری عامر عبداللہ نے منگل کو چوہدری محمد یوسف ودیگر عہدیداروں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے لیے یہ آخری الٹی میٹم ہے، اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملیں جمعرات سے بند کردیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار روٹی پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، حکومت عام آدمی کی روٹی پر نظر رکھنے کے بجائے اس پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرے، ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے سے فی کلوگرام آٹے کی قیمت میں 8روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔

 

فلور ملوں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں ناکامی کے بعد فلور ملوں کو ریونیو وصولیوں کی ذمہ داری دے رہی ہے، فیصلے پر نظر ثانی نہ ہونے کی صورت میں بدھ 10جولائی سے کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملیں گندم کی واشنگ اور پسائی بند کردیں گی، بھینس کالونیوں اور مویشیوں کو چوکر کی سپلائی بند کردی جائے گی اور جمعرات 11جولائی سے ملک بھر کی فلور ملیں غیرمعینہ مدت کے لیے بند کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلور ملوں میں پسپائی اس وقت تک بند رکھیں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے، ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے ایف بی آر میں رشوت ستانی کا بازار گرم ہوجائے گا۔عامر عبداللہ نے کہا کہ فلور ملوں کو پابند رکھنے کے بجائے انہیں آزاد رکھا جائے تاکہ گندم کے تیار ہونے والے آٹا بلکہ دیگر ویلیوایڈڈ گندم کی مصنوعات کی برآمدات کرکے ملک کے لیے کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90750

وزیراعلیٰ کا صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ کیلئے صوبائی دارلحکومت پشاور میں بین الاقوامی معیار کا سائبر سکیورٹی انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا اُصولی فیصلہ

Posted on

وزیراعلیٰ کا صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ کیلئے صوبائی دارلحکومت پشاور میں بین الاقوامی معیار کا سائبر سکیورٹی انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا اُصولی فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ کیلئے صوبائی دارلحکومت پشاور میں بین الاقوامی معیار کا سائبر سکیورٹی انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا اُصولی فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ منگل کے روز وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریزاور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ ڈائریکٹر ،نیشنل سنٹر برائے سائبر سکیورٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ سائبر سکیورٹی انسٹیٹیوٹ ابتدائی طور پر پہلے سے دستیاب سرکاری عمارت میں شروع کیا جائے گااور اس انسٹیٹیوٹ میں بیچلر ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام آفر کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم اور سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام کو اس سلسلے میں تمام جزیات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سائبر سکیورٹی انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے قابل عمل تجاویز جلد باضابطہ منظوری کیلئے پیش کی جائیں۔

 

اُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سائبر سکیورٹی انسٹیٹیوٹ کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے اس پر بلاتاخیر کام شروع کیا جائے ۔اُنہوںنے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے درکار تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بے پنا ہ استعداد موجود ہے اس سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مستقبل میں ڈویژنل سطح پر بھی عالمی معیار کے سائبر سکیورٹی انسٹیٹیوٹس قائم کئے جائیں گے ۔ علی امین گنڈ اپور نے کہاکہ نوجوانوں کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت دینا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں جدید تعلیم و تربیت دے کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر خود روزگاری کے قابل بنایا جا سکتا ہے ۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، موجودہ صوبائی حکومت انہیں تمام شعبوں بھر پور مواقع فراہم کرے گی ۔

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اُسامہ بن ارشد کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن اُسامہ بن ارشد کی شہادت پر افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں ۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملک و قوم کی خا طر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔د ہشت گردی کے خلاف جنگ میںپوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت پولیس اہلکار کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اورشہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔ علی امین گنڈا پور نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90747

افغانستان کے ساتھ 7 گیٹ ویز ہیں وہ کھل گئے تو وسط ایشیاء تک کاروباری ترقی کا سفر شروع ہو گا۔گورنرخیبرپختونخوا 

Posted on

افغانستان کے ساتھ 7 گیٹ ویز ہیں وہ کھل گئے تو وسط ایشیاء تک کاروباری ترقی کا سفر شروع ہو گا۔گورنرخیبرپختونخوا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ امن ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، بحیثیت پاکستانی اور خیبرپختونخوا کا شہری ہمیں امن و امان کے قیام کیلئے اجتماعی کردار ادا کرنا ہے،خیبرپختونخوا صوبہ دہشتگردی کے باعث بہت زیادہ متاثر ہواہے، دہشتگردی میں سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ کو مختلف شعبوں میں خصوصی رعایت ملنے کے حق میں ہوں، صوبہ کی تاجر برادری کا معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے، ہم سب نے ملکر اجتماعی کوششوں سے صوبہ کو تمام شعبوں میں ترقی کیجانب گامزن کرنا ہے،افغانستان کے ساتھ 7 گیٹ ویز ہیں وہ کھل گئے تو وسط ایشیاء تک کاروباری ترقی کا سفر شروع ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارانہو ں نے منگل کے روز سرحد بزنس الائنس کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ تنظیم تاجران کے صدر ملک مہر الہی کی قیادت میں نمائندہ وفد میں سرحدبزنس الائنس کے چیئرمین سیدظاہرعلی شاہ،عدنان جلیل، بخت میر درانی، فیصل کاکا خیل، محمد اورنگزیب سمیت دیگر تاجر برادری کے عہدیدار و نمائندے شامل تھے۔

 

وفد نے گورنر کو صوبہ میں بزنس کمیونٹی اور کاروباری سطح پر درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔وفد نے حالیہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافہ اور دیگر ٹیکسز سے متعلق کاروباری طبقہ کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء نے امن و امان کی صورتحال، کنٹونمنٹ بورڈ سے جڑے مسائل، پنجاب سے آٹے کی ترسیل پر پابندی،غیر معیاری میڈیکل اسٹور، انڈسٹریل روڈاور صوبہ میں کاروباری سہولیات اور ترقی کیلئے گورنر کو مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے صوبہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے لیئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وسط ایشیا کی ریاستوں اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دورہ تاجکستان میں پشاور اور تاجکستان کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت ہوئی،دورہ تاجکستان میں صنعتی شعبہ بالخصوص فوڈ، آٹو موبائل انڈسٹری، توانائی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے۔گورنرنے کہاکہ تاجکستان کے ختلان اور پشاور کو سسٹر شہر بنارہے ہیں جس سے فروٹ اور پولٹری کی بڑی منڈی سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شعبہ تعلیم، توانائی و دیگر شعبوں میں بہتری و جدت لانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے رہا ہوں، کاروباری طبقہ تحریری طور پر مسائل فراہم کریں جنکا متعلقہ فورمز سے حل یقینی بنایا جائے گا۔گورنرنے کہاکہ بزنس کمیونٹی متعدد سماجی کاموں میں ہمارے بچوں کی سرپرستی کریں، طلبہ کی تعلیم کے حوالہ سے سکالر شپ دیں اور صوبہ کے ہونہار کھلاڑیوں کو آگے لانے کیلئے سپانسر شپ فراہم کرے۔

 

تمباکو کے کاشتکاروں کے ساتھ ذیادتی کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا. گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تمباکو کے کاشتکاروں کے ساتھ ذیادتی کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوابی، مردان اور ملحقہ علاقوں کے کاشتکاروں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت بلند خان ترکئی کررہے تھے جنہوں نے گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، صوبائی سیکرٹری کوارڈینیشن فرزند علی خان وزیر، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی، لیاقت خان۔ عارف خان، جاوید خان، اسداللہ خان، انجنیئر داؤد جان اور دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ تھے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تاجکستان دورہ کے دوران وہاں کے سفیر سے خیبرپختونخوا میں تمباکو نے کاشتکاروں کے حوالہ سے بات چیت کی ہے جلد ہی آپکے ایک نمائندہ وفد کے تاجکستان کے سفیر اور متعلقہ زمہ داران سے ملاقات کرائی جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ٹوبیکو سیس فنڈ کے حوالہ سے ہونے والی زیادتی ناقابل برداشت ہے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے احمد کنڈی نے اسمبلی میں اس حوالہ سے بات کی ہے ہمارے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری بھی آپکے مسائل کے حل کے لیئے موجود ہیں تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کے لیئے میں آپکا وکیل بنوں گا جس طرح ہم گنے کے سیس فنڈ کو ڈیرہ اسماعیل خان کی ترقی میں استعمال کرنے کی بات کرتے ہیں اسی طرح ٹوبیکو سیس فنڈ آپ لوگوں کا حق ہے میں جلد ہی وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اور سیکرٹری فوڈ سیکورٹی سے اس حوالہ سے بات کرونگا اور وفاقی حکومت سے آپکی جو شکایات ہیں انکا ازالہ کیا جائے گا۔ زمینداروں نے وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا کہ گزشتہ سال تمباکو کا ریٹ چودہ سو روپے فی کلو تھا جس میں قوائد کے مطابق دس فیصد اضافہ کرنا تھا مگر اسکے برعکس ریٹ 750 روپے فی کلو کرکے تمباکو کے کاشتکاروں سے زیادتی کی گئی صوبائی ٹیکس چھ روپے سے بڑھا کے 25 روپے کردیا گیا جو تمباکو کی کمپنیاں زمینداروں سے وصول کرتی ہیں اسی طرح تمباکو بورڈ زمینداروں کے بجائے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی زمینداروں، کاشتکاروں اور غریب عوام کے حقوق کی علمبردار ہے آپ سے کسی قسم کی زیادتی پر ہم آپکے ساتھ ہونگے اور زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

 

ایسا آپریشن ہو جس سے دہشت گردی کی بیماری کا مکمل خاتمہ ہو اور پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے.فیصل کریم کنڈی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایسا آپریشن ہو جس سے دہشت گردی کی بیماری کا مکمل خاتمہ ہو اور پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمالی وزیرستان کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا جس نے گورنر ہاؤس پشاور میں ان سے ملاقات کی پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، سیکرٹری کوارڈینیشن فرزند علی خان وزیر بھی موجود تھے وفد کی قیادت ڈویژنل صدر پی پی پی نیک دراز خان، قبائیلی عمائدین ملک نثار علی خان اور خلیل خان کررہے تھے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کی آپریشن کے حوالہ سے خدشات کے خاتمہ کے حامی ہیں قبائل نے ہمیشہ پاکستان کے بلاتنخواہ سپاہی کا کردار ادا کیا آپکی تشویش سے جلد ہی وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ فورم پر رکھیں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل پشاور میں اعلان کیا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس حوالہ سے معاملات کو رکھیں گے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں خیسور واقعہ کے وقت میں خود وہاں گیا تھا انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کے لیئے مختص فنڈز صوبائی حکومت کی جانب سے درست خرچ نہیں کیئے گئے شب خون مارا گیا اس زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیئے قبل ازیں قبائلی رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام خان بارڈر عوام اور تاجروں کے لیئے کھولی جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائل کی قربانیاں ڈھکی چھپی نہیں مگر گزشتہ حکومت نے جو لوگ دوبارہ آباد کیئے اس سے حالات اب تشویش ناک ہورہے ہیں ایسی صورت حال کا سدباب کیا جائے۔

 

ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں کیپٹن محمد اسامہ کی شہادت پراظہار تعزیت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضم ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں درمیان فائرنگ کا تبادلہ میں کیپٹن محمد اسامہ کی شہادت پر تعزیت کااظہارکیا ہے۔ گورنرنے شہید کیپٹن کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید محمد اسامہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔ گورنرنے کہاہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قیمتی جانیں قربان کرنیوالے سکیورٹی فورسز کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

دریں اثنا  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لکی مروت میں پولیس اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں بچوں سمیت پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔گورنرنے غمزدہ خاندان و لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نیکہاہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90730

مینجمنٹ کیڈر پوسٹوں پر کام کرنے والے تدریسی کیڈر ملازمین کو واپس سکولوں میں بھیجا جائے.وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

Posted on

مینجمنٹ کیڈر پوسٹوں پر کام کرنے والے تدریسی کیڈر ملازمین کو واپس سکولوں میں بھیجا جائے.وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے ہدایت کی ہے کہ مینجمنٹ کیڈر پوسٹوں پر کام کرنے والے تدریسی کیڈر ملازمین کو واپس سکولوں میں بھیجا جائے، انہوں نے کہا ہے کہ تدریسی کیڈر ملازمین کی غیر موجودگی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے اور ان کی اصل ضرورت سکولوں میں ہے، انہوں نے یہ بھی ہدایات کی کہ آج سے تمام تر پوسٹنگ ٹرانسفرز صرف ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کی جائے گی اور دوسری ہر قسم کی پوسٹنگ ٹرانسفر پر مکمل پابندی ہوگی۔ ای ٹرانسفر پالیسی کے مطابق سال میں صرف ایک بار پوسٹنگ ٹرانسفر ہوگی اور وہ بھی تعلیمی سال کے اختتام یا پھر چھٹیوں کے دوران میرٹ اور شفاف نظام کے ذریعے آن لائن ہوگی۔ کسی بھی استاد کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اساتذہ خود کار نظام کے ذریعے آن لائن مشتہر شدہ خالی جگہوں کے لیے اپلائی کر سکیں گے۔ یہ ہدایات انہوں نے محکمہ تعلیم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری اسفندیار خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالاکرم، ڈائریکٹریس ایجوکیشن سمینہ الطاف اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں وزیر تعلیم کو صوبہ بھر میں خالی آسامیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جلد از جلد بھرتی کا عمل شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ خالی آسامیوں کی تمام تر تفصیلات مکمل کر لی گئی ہیں اور عنقریب بھرتی کا عمل بھی شروع کریں گے۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں ہر قسم کے اٹیچمنٹ اور ڈیٹیلمنٹ پر بھی پابندی ہوگی انہوں نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی حکام اور ڈائریکٹریس ایجوکیشن کو اس قسم کے ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔ وزیر تعلیم کو ڈبل شفٹ سکول پروگرام بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پروگرام میں ہمارے کل 69 ہزار طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں ڈبل شفٹ سکولوں کی تعداد 1453 ہیں اور کل 8 ہزار 349 ملازمین ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کا حصہ ہیں۔

 

وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ بہترین اقدامات کی بدولت کم وقت میں محکمہ تعلیم نے نہایت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور گزشتہ سال 2023-24 میں 37 پرائمری سکولوں کی تعمیر مکمل کی گئی۔ 25 سکولوں کو پرائمری سے مڈل لیول تک اپگریڈ کیا گیا۔ 13 مڈل سکولوں کو ہائی لیول تک اپگریڈ کیا گیا۔ اسی طرح ضم اضلاع میں 6 سائنس لیبز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بذریعہ پیرنٹس ٹیچرز کونسل 1000 اساتذہ بھرتی کیے گئے۔ 16 ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکول لیول تک اپگریڈ کیا گیا۔ 84 سکولوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا اور ضم اضلاع میں 477 سکولوں کی سولرائزیشن مکمل کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے ڈی پی -2024۔25 میں بھی ہم نے 99 منصوبے شامل کئے ہیں جن کی تکمیل سے محکمہ تعلیم کے جملہ مسائل حل ہو جائیں گے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90728

پاکستان کی آبادی241 ملین ہے، موجودہ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے،ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے

Posted on

پاکستان کی آبادی241 ملین ہے، موجودہ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے،ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم کوآرڈینیٹر براے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں سے پانچویں نمبر پر ہے، 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی241 ملین ہے، موجودہ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے۔پیر کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے اپنے بیان میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور پیدا کر کے پائیدار مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے والا حل نکالنا ہے۔ اس سال آبادی کے عالمی دن کا مرکزی خیال “سب کے لیے پرعزم اور مساوی مستقبل کی طرف جامع اعدادو شمار کی قوت کو اپنانا”ہے۔

 

پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں سے پانچویں نمبر پر ہے۔2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی241 ملین ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کی آبادی 2030 تک 263 ملین اور 2050 تک 383 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آبادی میں اضافے کی یہ بلند شرح ہماری قومی ترقی کے لئے چیلنجز اور ہمارے وسائل پر دباؤ کا باعث ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ قومی لائحہ عمل پر موثر عمل درآمد ملک میں آبادی کے استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وفاقی اور صوبائی ٹاسک فورسز کا قیام آبادی پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ ترین سطح کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہاکہ سیمینار میں وفاقی اور صوبائی وزراء تمام سٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90720

وزیر داخلہ نے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلیے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا

Posted on

وزیر داخلہ نے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلیے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ کے ایشو کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ پر بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ نے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔وزیر داخلہ نے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ کو پشاور، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد خود جاکر صورتحال کا جائزہ لینے اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے، ایک ایک شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی نارتھ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90717

دس محرم تک ملک بھر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

Posted on

دس محرم تک ملک بھر میں ڈرون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت نے یکم تا دس محرم الحرام جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پورے ملک میں پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاہم انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے زیر صدارت وزارت داخلہ میں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔یکم محرم سے دس محرم الحرام تک جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پورے ملک میں پابندی کا فیصلہ کیا گیا تاہم انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس ضمن میں زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، وفاق صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ امن عامہ سے متعلق صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، بارشوں کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کے لیے پیشگی پلان تیار کیا جائے اور داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے، جلوسوں اور مجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائی جائے، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ۔، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے آئی جیز پولیس اور سیکریٹریز داخلہ نے محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے پلان پر بریفنگ دی۔

 

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس، سیکرٹریز داخلہ، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ، فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ۔ ساوتھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک رہے۔

 

 

ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ

کراچی(سی ایم لنکس) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ایکس پر پابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔سندھ ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایک اور جواب جمع کرا دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ سوشل میڈیا خاص طور پر ایکس پر ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، ملکی سیکورٹی و وقار اور حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں ایکس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ وزارتِ داخلہ کا کام پاکستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ ایکس پر پابندی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے تھے۔ پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، تاہم آزادی اظہار رائے پر قانون کے مطابق کچھ پابندی بھی ہوتی ہیں۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا خاص طور پر ایکس پر ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے جس کو متعدد بار قانون پر عمل درآمد کا کہا ہے۔ وزارت داخلہ کے پاس عارضی طور پر ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ 17 فروری کو وزارت داخلہ نے ایکس فوری طور بند کرنا کہا تھا۔ ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے جس نے پاکستان کے ساتھ کوئی ایم او یو سائن نہیں کررکھا کہ مقامی قوانین کی پابندی کرے گا۔وزارت داخلہ نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ایکس پر پابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ ملکی سیکورٹی اور وقار کے لیے ایکس پر پابندی لگائی ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں ایکس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کچھ عناصر ایکس کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق اسی طرح کے خدشات کے بعد پاکستان پہلے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرچکا ہے، تاہم بعد میں ایم او یو سائن کرنے اور ملکی قوانین پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر کھول دی گئی تھی۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک بھی وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر پابندی لگاتے رہتے ہیں۔ ملکی مفاد میں درخواست مسترد کی جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90714

دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ڈوب مرنے کا مقام ہوگا، وزیراعظم

Posted on

دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ڈوب مرنے کا مقام ہوگا، وزیراعظم

کوئٹہ( چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام 28 ہزار ٹیوب ویلز کو تین ماہ میں سولر سسٹم پر منتقل کردیں گے جس پر 55 ارب کی لاگت آئے گی، اگلے مرحلے میں ملک بھر کے دس لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کریں گے۔یہ بات انہوں ں ے بلوچستان کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا و دیگر موجود تھے۔انہوں ں ے کہا کہ بلوچستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہے گیا اسے ترقی دیے بغیر پاکستان کی ترقی مکمل نہیں ہوگی، بلوچستان کے ٹیوب ویلز کے لیے پانچ سو ارب روپے دیے ہیں، منصوبے سے 28 ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا، منصوبے پر ستر فیصد رقم وفاقی حکومت ادا کرے گی جبکہ تیس فیصد رقم صوبائی حکومت دے دی، یہ منصوبہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کئی برس میں بلوچستان کے ٹیوب ویلز کے بجلی کے بلوں کی مد میں پانچ سو ارب روپے ادا کرچکا ہے ہرسال بجلی کے بلوں کی مد میں ستر سے اسی ارب روپے ادا کیے گئے پیسہ یہاں آتا رہا مگر بجلی کے بل ادا نہیں ہوئے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے کہ ہر سال وفاق بجلی کے بلوں کی مد میں بھاری رقومات ادا کرے، سولر پر ٹیوب ویلز منتقل ہونے سے بجلی کی مد میں ادا کی جانے والی رقومات میں کمی آئے گی، وفاق کا بوجھ بھی کم ہوگا،

 

بلوچستان نے حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تین ماہ میں صوبے بھر کے ٹیوب ویلز سولر سسٹم پر منتقل ہوجائیں گے، 28 ہزار ٹیوب ویلز کی اتنے کم وقت میں منتقلی آسان نہیں ہے اس کی ذمہ داری میں صوبائی کابینہ کو سونپتا ہوں۔انہوں ں ے کہا کہ ملک بھر میں دس لاکھ ٹیوب ویلز ہیں جو تیل کی بجلی پر چلتے ہیں، صرف ان ٹیوب ویلز پر درآمد کیے گئے تیل کی مالیت سالانہ 3.5 ارب ڈالر ہے، ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے لیے جلد ملک بھر کے لیے ماڈل لائیں گے، ان کی تیل سے سولر پر منتقلی کے لیے کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہم کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کے دانش اسکولوں کے لیے بھی رقم مختص کی ہے، دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کو بھی این ایف سی میں پیسہ ملتا ہے مگر اس کا رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس کے مسائل کے حل کے لیے یہ رقم ناکافی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سے ایک ہزار بچے زراعت کی تعلیم کے لیے چین روانہ ہوں گے اس میں تمام صوبوں کے مقابل بلوچستان کا حصہ دس فیصد زیادہ ہوگا۔انہوں ں ے یہ بھی کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کررہے ہیں، دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو ڈوب مرنے کا مقام ہوگا، کڑوے فیصلے نہ کیے تو تین سال بعد بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90711

خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

Posted on

خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

 

صوبائی حکومت نے پنشن اصلاحات کے لیے خیبرپختونخوا سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترامیم کرکے پہلے سے رائج پنشن نظام کو تبدیل کردیا، اور نیا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اس نئی اسکیم کا اطلاق جون 2022 کے بعد آنے والے تمام ملازمین پر ہوگیا تھا لیکن سول بیوروکریسی پر ہونا باقی تھا۔ تاہم اب صوبائی بیوروکریسی میں شامل ہونے والے نئے افسران پر بھی اس کا اطلاق ہوگیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

نیا پینشن نظام کیا ہے؟

خیبرپختونخوا حکومت نے پرانا پنشن نظام ختم کرکے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے مطابق جون 2022 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو ماہانہ پنشن نہیں ملے گی، بلکہ یکمشت ادائیگی کی جائے گی، جس کے لیے باقاعدہ الگ بینک اکاؤنٹ ہوگا تاکہ ادائیگی کے وقت خزانے پر بوجھ نہ پڑے۔

صوبائی حکومت نے نئے پنشن نظام کو شراکت داری پنشن یا contributory pension کا نام دیا ہے۔ جس میں ملازمین سے ماہانہ ان کے اسکیل کے مطابق ایک خاص رقم کی کٹوتی ہوگی اور اس کے برابر صوبائی حکومت اپنا حصہ ڈالے گی۔

محکمہ خزانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ صوبائی حکومت خصوصی پنشن بینک اکاؤنٹ کھول رہی ہے، جس سے بعد میں پنشن لینے والے ملازمین کو ادائیگی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث پنشن کی ادائیگی خزانے پر بوجھ بن رہی تھی جس سے ترقیاتی کاموں پر اثر پڑ رہا تھا۔

 

شراکت داری نظام میں ادائیگی کس طرح ہوگی؟

محکمہ خزانہ کے ایک متعلقہ افسر نے بتایا کہ نئے ملازمین کو مدت ملازمت کے ختم ہونے کے وقت یا ملازمت چھوڑنے کے وقت پنشن کی ادائیگی ہوگی، جو ان سے ماہانہ کٹوتی کی بنیاد پر ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ملازمین سے ان کے بنیادی پے اسکیل کی بنیاد پر ماہانہ سی پی فنڈ کی مد میں کٹوتی کی جائے گی اور اتنی ہی رقم حکومت ملازم کی پنشن میں جمع کرے گی، جو مدت ختم ہونے پر ملازم کو یکمشت ادا کردی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پنشن اکاؤنٹ میں پڑی رقم کہیں اور خرچ نہیں کی جائے گی اور اس پر بینک سے منافع بھی ملے گا، جس سے ملازمین کو ادائیگی ہوگی اور خزانے پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت بھی نیا پنشن نظام لارہی ہے اور وہ بھی خیبرپختونخوا حکومت کو فالو کرے گی جس کے بعد پورے ملک میں پنشن کا یکساں نظام ہوگا۔

’نئے نظام میں یکمشت زیادہ رقم ملے گی‘

محکمہ خزانہ کے افسر نے بتایا کہ سی پی نظام کے تحت ماہانہ پنشن کی ادائیگی نہیں ہوگی لیکن یکمشت ادائیگی کی صورت میں پہلے سے کہیں زیادہ رقم ملے گی۔ ’نئے نظام کے تحت ملازمین کو بلاسود قرضے کی سہولت بھی ہوگی تاکہ پنشن سے پہلے گھر بنانے کے علاوہ کوئی اور کام بھی کرسکیں‘۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90709

صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

Posted on

صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے پیر کے روز وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی ہے جس میں خیبر پختونخوا میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے انسداد پولیو مہمات کو مزید موثر انداز میں چلانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں انسداد پولیو مہمات کو بہتر انداز میں چلانے اور ان کے اہداف کے سو فیصد حصول کے لیے آگے کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید، سیکرٹری صحت عدیل شاہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور انسداد پولیو مہمات کی وہ بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے ایک نئے عزم کے ساتھ اقدامات کررہی ہے، پولیو وائرس کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے، یہ سیاست اور دیگر تمام وابستگیوں سے بالاتر ہے۔ یہ ہماری آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کا معاملہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

یہ خوش آئند بات ہے کہ رواں سال اب تک صوبے میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی مشکل صورتحال کے باوجود انسداد پولیو مہمات کو بھر پور انداز میں جاری رکھنے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن علاقوں میں انسداد پولیو مہمات کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں ان پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ایسے علاقوں میں انسداد پولیو مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا جبکہ مقامی مسائل کا مقامی حل سب سے بہترین طریقہ ہے اور اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے نیشنل پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس میں تجاویز دی ہیں ان پر عمل کیا جائے تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مسائل زدہ علاقوں میں انسداد پولیو مہمات چلانے کے لئے مقامی افراد اور کمیونٹی کی خدمات حاصل کی جائیں جبکہ انسداد پولیو مہمات کے بہتر نتائج کے لئے معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کے عمل کو مو ¿ثر بنانے کی ضرورت ہے۔جن علاقوں میں امن و امان کے مسائل درپیش ہیں وہاں ڈویژن کی سطح پر الگ الگ انسداد پولیو مہمات چلائی جائیں، جو لوگ انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہیں وہ پولیو ویکسین کے مخالف نہیں بلکہ کچھ بنیادی مسائل ہیں جنھیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

 

پشاور کی سیوریج لائنز میں پولیو وائرس کی موجودگی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے تاہم صوبائی حکومت پشاور کی سیوریج لائنز کو انڈر گراو ¿نڈ کرنے پر کام کر رہی ہے۔فرنٹ لائن پولیو ورکرز اور ان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار ہمارے ہیرو ہیں، ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ورکرز اور اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صوبائی حکومت پولیو ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے ورکرز کے ورثاءکو ان کی قربانیوں کے اعتراف میں مفت پلاٹ دے رہی ہے۔ پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلانا ہمارا ٹارگٹ ہے،پولیو وائرس سے صوبے اور ملک کو پاک کرنا ہمارا ہدف، ہمارا عزم اور ہماری کوشش ہے اور ہم اس میں ضرور کامیاب ہونگے۔ وزیر اعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صوبے میں انسداد پولیو مہمات میں وزیر اعلیٰ کا قائدانہ کردار قابل ستائش ہے، امید ہے وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی نگرانی اور قیادت میں صوبے میں انسداد پولیو مہمات کے اہداف سو فیصد حاصل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر ایک ٹیم کی طرح کام کریں گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90706

کفایت شعاری پلان، صوبوں کے امور سے متعلق وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

Posted on

کفایت شعاری پلان، صوبوں کے امور سے متعلق وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان تیز کرتے ہوئے کئی اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق صوبوں کے امور سے متعلق چلنے والی وزارتیں اور ادارے بند کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے 5 وزاتوں کو ختم کرنے کا پلان مانگ لیا۔وزیراعظم کی طرف سے قائم ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کرتے ہوئے پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر امور، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔

 

 

عمران خان نے عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کر دیا

راولپنڈی(سی ایم لنکس)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کا تحریک انصاف کے سیکرٹری کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ مسترد کر دیا۔بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو ذمے داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی تحریک انصاف کی ہدایت کے بعد عمر ایوب کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی نے عمر ایوب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق عمر ایوب پر بانی پی ٹی آئی نے بھی اظہار اعتماد کیا اور انہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90682

اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے مفت بس سروس شروع کرنے کا اعلان

Posted on

اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کیلئے مفت بس سروس شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)کراچی اور گلگت کے بعد اب اسلام آباد میں بھی پنک بس سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جو ملازمت پیشہ خواتین خصوصاً طالبات کے لیے مفت ہو گی۔ پنک بس سروس کا آغاز گرمیوں کی تعطیلات ختم ہوتے ہی یعنی یکم اگست سے ہو جائے گا، ابتدائی طور پر 20 پنک بسیں اسلام آباد کے 4 مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔ جن میں ترامڑی، بارہ کہو، ہمک اور ترنول شامل ہے۔یہ بسیں صبح 6 سے 9 بجے تک اور پھر دوپہر 12 سے 3 بجے تک چلائی جائیں گی،بس سروس میں زیادہ ترجیح طالبات کو دی جائے گی، تاہم جگہ ہونے کی صورت میں کوئی بھی خاتون اس بس میں مفت سفر کر سکے گی۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90678

چترال سمیت خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع میں سیلاب اور گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ،پی ڈی ایم اے مون سون الرٹ

چترال سمیت خیبرپختونخوا کے 11 اضلاع میں سیلاب اور گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ،پی ڈی ایم اے مون سون الرٹ

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ )خیبرپختونخوا پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے مون سون الرٹ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے گیارہ اضلاع میں ممکنہ سیلاب اور گلیشیئر پھٹنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ گیارہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے نام لکھے گئے ایک مراسلے کے مطابق پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے۔ نشیبی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور سیلاب کا بھی امکان ہے۔ متاثر ہونے والے اضلاع میں سوات، چترال لوئر، چترال اپر، دیر اپر، دیر لوئر، چارسدہ، ڈی آئی خان، نوشہرہ، ٹانک اور شانگلہ شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب آسکتا ہے تاہم ابھی تک کے پی کے تمام اضلاع میں اس وقت صورتحال معمول پر ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ممکنہ آفات کو کم کرنے کے لیے متاثرہ اضلاع میں کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
90675

پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات، وزیر داخلہ کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات، وزیر داخلہ کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ صارفین کو اووربلنگ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کر دیے۔انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنا مجرمانہ فعل ہے جس کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایف آئی اے تمام صورتحال کا جائزہ لے اور حقائق کی روشنی میں بلا امتیاز ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست میں شامل کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں، اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹیگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا، پروٹیکٹڈ صارفین پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ اووربلنگ سے ان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

پاک افواج کا 25 ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت

راولپنڈی(سی ایم لنکس) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق حوالدار لالک جان نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس دن حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بہادری ہمارے سپاہیوں کیلئے ایک مثال ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن کیلئے زندگی قربان کرنے والوں کو سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا ہے، مادر وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہم اپنے ان شہیدوں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90673

ایٹا خیبر پختونخوا کے زیر انتظام انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئےائیر کنڈیشنڈ ہال میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبا و طالبات کی ٹیسٹ میں شرکت،

Posted on

ایٹا خیبر پختونخوا کے زیر انتظام انجنیئرنگ یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئےائیر کنڈیشنڈ ہال میں انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبا و طالبات کی ٹیسٹ میں شرکت،

ٹیسٹ کے نتائج اور امیدواران کی جوابی پرچہ جات صرف چار گھنٹوں کے اندر ایٹا ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دئیے گئے۔
امیدوار گھر بیٹھے اپنے نتائج کی تصدیق بذریعہ سیلف سکورنگ کے ذریعے کر سکیں گے۔ نتائج پورے ملک کے انجنئیرنگ کالجز اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے کارآمد

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) اتوار مورخہ 7 جولائی کو پاکستان بھر کی انجینئر نگ یونیوسٹیوں اور کالجز میں بی ایس انجینئرنگ اور نان انجینئر نگ پروگرامز میں خیبرپختونخوا کے طلباء و طالبات کے داخلوں کیلئے انٹری ٹسٹ ایٹا کے زیر انتظام منعقد ہوا۔ ٹیسٹ کا انعقاد چھ سنٹر وں اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، کوہاٹ اور سوات میں منعقد ہوا۔ ٹیسٹ کیلئے تمام سنٹرز پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ایٹا انتظامیہ کے مطابق رواں گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبا و طالبات کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد ائیر کنڈیشنڈ ہالز میں کیا گیا جہاں پر طلبا و طالبات نے پرسکون انداز میں ٹیسٹ دیا۔ امیدواران نے ٹیسٹ کے شاندار انتظامات کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایٹا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ایٹا ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے انعقاد کے صرف چار گھنٹے بعد نہ صرف نتائج ایٹا کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردئیے گئے ہیں بلکہ امیدواران کے جوابی پرچہ جات اور جوابی کلید بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

 

امیدواران گھر بیٹھے بذریعہ سیلف سکورنگ اپنے نتائج تیار بھی کر سکتے ہیں اور ایٹا نتائج کی تصدیق بھی کرسکتے ہیں۔ایٹا کے مطابق ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق طالبعلم مہد نذیر ولد عمران نذیر نے 90نمبر حاصل کر کے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ دیگر ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں عنان خان، عینا خان، سعد محمد خان، فیروز حسین شاہ، جمشیر خان، سمیع اللہ، عبید شوکت عباسی، حسنات نواز، ایمان طاہر سواتی، مومنہ خان اور عباس عالمگیر شامل ہیں۔واضح رہے کہ بیسٹ آف ٹو کے سلسلے کے پہلے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد دوسرے ٹیسٹ کے لئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کل سے ایٹا کی ویب سائٹ پر ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میں شامل ہو نے والے امیدواران دوسرے ٹیسٹ میں بھی شمولیت کے حقدار ہیں۔ دونوں امتحانات میں حاصل کئے گئے بہتر نمبر یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے کے لئے قابل قبول ہوں گے۔ خیبرپختونخوا کے پبلک سیکٹر انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں 2000 سیٹوں پر جبکہ ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلے کے لئے یہ نتائج قابل قبول ہوں گے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90670

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے مشاورت جاری اورسرکاری ملازمین کو جلد خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔مزمل اسلم

Posted on

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے مشاورت جاری اورسرکاری ملازمین کو جلد خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔مزمل اسلم

محرم الحرام اور مون سون بارشوں کیلئے 1870 ملین روپے جاری کر دئیے ہیں۔مشیر خزانہ خیبر پختونخوا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایات پر محرم الحرام اور مون سون بارشوں کیلئے 1870 ملین روپے جاری کر دئیے ہیں۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو محرم الحرام پرامن بنانے کیلئے 162 ملین روپے کا اضافی گرانٹ جاری کیا گیاہے جبکہ مون سون بارشوں سے بچنے اور نقصانات کے ازالے کیلئے پی ڈی ایم اے کو 1250 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔مزمل اسلم نے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوہاٹ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنرز کو 70 ملین روپے اور ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کو 15.5 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے نقصانات کیلئے مختلف اضلاع کو 105.8 ملین روپے جبکہ مون سون بارشوں میں سیلاب سے بچنے کیلئے 100 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے مشاورت جاری ہے اورسرکاری ملازمین کو جلد خوشخبری ملنے کی توقع ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90668

ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو دوبارہ ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

Posted on

ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو دوبارہ ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت اور تعلیم میں اصلاحات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم اور صحت کے موجودہ نظام کوبہتر بنانے کیلئے اہم پالیسی فیصلے کیے گئے اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے متعلقہ حکام کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان محکموں کے بہتر انتظام و انصرام کیلئے ریجنل سطح پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعینات کئے جائیں کیونکہ اتنے بڑے محکموں کو صوبے کی سطح سے بہتر انداز میں چلانا ناممکن ہے، سروس ڈیلیوری تبھی بہتر ہوسکتی ہے جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے، اس لئے ضروری ہے کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور محکموں کے بہتر انتظام و انصرام کیلئے اختیارات کو ریجن کی سطح پر منتقل کیا جائے۔

 

وزیر اعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ڈومیسائل کی بنیاد پر بھرتی ہونے والے اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو دوبارہ ان کے ڈومیسائل والے علاقوں میں تعینات کیا جائے، اس مقصد کیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی جائیں، اساتذہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اگلے گریڈ میں ترقی اپنے ڈومیسائل والے علاقوں میں سروس سے مشروط کی جائے۔ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں غیر مستعمل طبی آلات کا مکمل ڈیٹا ایک ہفتے میں اکٹھا کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو طبی آلات استعمال میں نہیں انہیں فوری طور پر استعمال میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور جہاں پر ان طبی آلات کی ضرورت نہیں انہیں ان ہسپتالوں کو منتقل کیا جائے جہاں ان کی ضرورت ہے، وسائل کے بہتراستعمال اور سروس ڈیلیوری کی مو ¿ثر مانیٹرنگ کیلئے صحت اور تعلیم کے محکموں کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ موجودہ صوبائی حکومت کے اقدامات سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے، جب موجودہ صوبائی حکومت اقتدار میں آئی تو اس وقت ہر مہینے پانچ لاکھ لوگ پرائمری لیول ہسپتالوں کی طرف رجوع کر تے تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر سات لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 

وزیر اعلیٰ نے پرائمری ہیلتھ کئیر سسٹم کے نظام میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ لوگوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مزید مستحکم بنانے پر توجہ دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم میں خالی آسامیوں کے بغیر اساتذہ کی ٹرانسفرز کسی صورت نہیں ہونی چاہئیں۔ علاوہ ازیں انتظامی عہدوں پر ٹیچنگ کیڈر کے ملازمین کی تعیناتی بند کی جائے اور محکمہ صحت اور تعلیم میں ٹیچنگ کیڈر اور منیجمنٹ کیڈر کو الگ الگ رکھا جائے، جہاں جہاں ضرورت ہو وہاں بلاتاخیر کرائے کی عمارتوں میں سکولز کھولے جائیں، کرائے کی عمارتوں میں قائم ہونے والے سکولوں میں اساتذہ کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جائیں۔ اجلاس میں ٹیلی ہیلتھ اور ٹیلی ایجوکیشن سسٹم کے اجرائسے متعلق امور پر بھی غوروخوص کیا گیا۔ اجلاس میں صحت کارڈ کے طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجرائسے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ جن علاقوں میں سکول نہیں وہاں ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے دور افتادہ علاقوں کے بچوں کو نجی سکولوں میں داخل کرانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

 

امیرالمومنین حضرت عمر فاروق ؓ نے قرآن و سنت کی روشنی میں جس طرز حکمرانی کی بنیاد رکھی وہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ امیرالمومنین حضرت عمر فاروق ؓ نے قرآن و سنت کی روشنی میں جس طرز حکمرانی کی بنیاد رکھی وہ رہتی دنیا تک انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، آپؓ نے حکمت و بصیرت اور عظیم فتوحات کے ذریعے لاکھوں مربع میل خطہ اراضی کو اسلامی سلطنت میں شامل کیا جو بلاشبہ تاریخ اسلام کا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ آپؓ کے زریں اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے آج بھی ایک متوازن معاشرے اور فلاحی ریاست کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت (یکم محرم الحرام)کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ کادور خلافت اسلام کا ایک عہدزریں ہے جو عدل و انصاف، فتوحات اور غلبہ اسلام سے عبارت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خلیفہ راشد حضرت عمر فاروق ؓ کا کردار و عمل ہم سب کے لئے فلاح و کامیابی کا ذریعہ ہے۔آپؓ نے ایک متوازن معاشرے کے قیام کیلئے عام اور خاص کے فرق کو مٹایااور مساوات کو فروغ دیا۔ان کا دور عدل و انصاف کی وجہ سے ایک مثالی دور تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کو ایک کامیاب فلاحی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی انہی اصولوں پر حکمرانی کا نظام قائم کرنا ہوگا، قومی مفادات کو ذاتی مفادا ت پر ترجیح دینا ہوگی۔ ہمارا عزم ومقصد ایک ایسی ریاست ہونی چاہئے جس میں خواص و عوام سب قانون کے سامنے جوابدہ ہوں اور میرٹ کی بالادستی ہو، کیونکہ کسی بھی ملک کی خوشحالی کا دارومدار اس کے حکمرانی کے مجموعی نظام پر منحصر ہوتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90661

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چترال عشریت کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چترال عشریت کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے چترال کے علاقہ عشریت میں سیاحوں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں دو سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چترال کے علاقہ عشریت میں سیاحوں کی کار حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے. گورنر نے حادثہ میں جاں بحق سیاحوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے درجات بلندی کی دعا اور زخمی سیاحوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے.
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90665

معیاری تعلیم، میرٹ کی بالادستی اور اپنے وسائل پیدا کرنے سے یونیورسٹیاں خود کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہیں،گورنرخیبرپختونخوا کا سوات یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

Posted on

معیاری تعلیم، میرٹ کی بالادستی اور اپنے وسائل پیدا کرنے سے یونیورسٹیاں خود کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہیں،گورنرخیبرپختونخوا کا سوات یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور مستقبل کے چیلینجز کیلئے تیار کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، معیاری تعلیم، میرٹ کی بالادستی اور اپنے وسائل پیدا کرنے سے یونیورسٹیاں خود کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہیں، وادی سوات دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے ایک پرکشش مقام رکھتی ہے، سوات یونیورسٹی کو اس وادی کے قدرتی وسائل اور سیاحتی شعبہ پر جدید ریسرچ کرنیکی ضرورت ہے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سوات کے دوران یونیورسٹی آف سوات کے تیسرے کانووکیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر، سیاسی شخصیات نجم الدین خان، محمد علی شاہ باچا، ڈاکٹر حیدر علی خان، ساجد حسین طوری سمیت طلباء و طالبات، والدین و دیگر موجود تھے. گورنر نے کانووکیشن میں مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنیوالے 152 طلبہ میں ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ 58 نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو گولڈ میدلز پہنائے، گورنر نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا. یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر نے گورنر اور دیگر مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور یونیورسٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے تعلیمی کامیابی حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات، والدین اور فیکلٹی اراکین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ونیورسٹی آف سوات اپنے پرفضا ماحول کے باعث منفرد مقام رکھتی ہے، سوات یونیورسٹی میں تعلیمی کامیابیوں کا پررونق جشن اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے نوجوان تعلیم و امن کے داعی ہیں، سوات کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کی بیٹی ملالہ یوسفزئی عالمی نوبل امن انعام اور دنیا بھر میں تعلیم کی سفیر ہے، انہوں نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ نوجوان دنیا بھر میں اس خوبصورت وادی کے امن اور سیاحت کا پرچار کریں، تعلیم یافتہ نوجوانوں نے اپنی اس وادی کے قدرتی وسائل اور سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے، جدید ریسرچ کو کمرشلائزد کرکے یونیورسٹی ریونیو پیدا کرنے کیساتھ عالمی سرمایہ کاروں کو وادی سوات کیجانب راغب کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، گورنر نے کہا کہ سوات یونیورسٹی کو روایتی تعلیم سے ہٹ کر منفرد نظام تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صوبہ کی نصف سے زائد پبلک سیکٹرز یونیورسٹیاں مالی خسارے، تعلیمی و انتظامی بحران کا شکار ہیں، مختلف مسائل میں گھمبیر یونیورسٹیوں کی قیادت و فیکلٹی اراکین کو سوچنا ہو گا کہ آخر یہ مسائل کیوں پیدا ہوئے، گورنر نے کہا کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال میں یونیورسٹیوں کو گرانٹ کی فراہمی میں بے بس نظر آتی ہے، صوبہ کی یونیورسٹیوں کے گھمبیر مالی مسائل دیکھ وزیراعظم سے یونیورسٹیوں کیلئے مالی گرانٹ جاری رکھنے کی درخواست کی، جس پر وزیراعظم کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری درخواست پر نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک بھر کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کیلئے سالانہ بجٹ 2024-25 میں فنڈز مختص کر دیئے، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ تمام یونیورسٹیاں آپ اپنے وسائل پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دیں.

chitraltimes governor kp in swat university convocation 2

 

 

دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ہفتہ کے روز دورہ سوات کے دوران مٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سرگرم راہنماء سید اکبر شاہ کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے لیئے مرحوم کی رہائش گاہ گئے، انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی اور مغفرت بلندی درجات کی دعا کی، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا ، سابق وفاقی وزیر نجم الدین خان۔ سابق وفاقی وزیر ساجد حسین بنگش۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان کے علاؤہ پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے مقامی عہدیدار اور کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90645

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کو جلد بحال کر دیا جائے گا،اویس احمد خان لغاری

Posted on

گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کو جلد بحال کر دیا جائے گا،اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ )وفاقی وزیر پاور ڈویڑن اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ کی وجہ سے چترال کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، بجلی کی جلد فراہمی کو بحال کر دیا جائے گا۔جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر فلک ناز کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے بجلی کے پورے سسٹم کو ایک زنگ لگا ہوا ہے اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انشاء  اللہ ہم معاملات میں بہتری لائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ چترال میں گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مجموعی پن بجلی کی پیداوار 108 میگا واٹ ہے،پیڈو نامی ادارہ اس کا انتظام چلاتا ہے اور واپڈا اس کو آپریٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خرابی کی وجہ سے پچھلے 36 گھنٹے کے دوران اس سے پیداوار رک گئی تھی جبکہ مارچ 2024ء میں چترال کو جو نیشنل گرڈ کی لائن جوڑتی ہے، اس کے پول گرنے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جب گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار میں خلل پیدا ہوتا ہے تو پھر نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جاتی ہے اور اس سسٹم میں خرابی کو دور کرنے میں ایک دو ہفتے لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں گولن گول پن بجلی منصوبے سے بجلی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔ بجلی کی مکمل ترسیل بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ مسئلہ جلد حل کر لیا جائے گا،محرک کو ایک گھنٹے میں اس حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کر دی جائیں گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90591

اڑھائی سال میں ملک کی تمام یونین کونسلوں میں نادرا سینٹر قائم کر دیئے جائیں گے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا ایوان بالا میں جواب

Posted on

اڑھائی سال میں ملک کی تمام یونین کونسلوں میں نادرا سینٹر قائم کر دیئے جائیں گے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر قانون انصاف اور پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئندہ اڑھائی سال میں ملک کی تمام یونین کونسلوں میں نادرا سینٹر قائم کر دیئے جائیں گے۔جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد، دنیش کمار، شہادت اعوان اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں کہ انہوں نے کہا کہ ملک میں 11ہزار 777 یونین کونسلیں ہیں، پہلے مرحلے میں شہری علاقوں میں نادراسینٹرز قائم کیے جائیں گے دوسرے مرحلے میں ملک کے دیگر علاقوں تک اس کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا،اڑھائی سال میں ملک کی ہر یونین کونسل میں نادرا سینیٹرز قائم ہو جائیں گے،شناختی کارڈز کے اجرا کے لیے موبائل وینز کی سہولت دی جا رہی ہے۔دور دراز علاقوں اورخصوصی افراد کے لیے موٹر بائیکس کی سہولت بھی دی جا رہی ہے اور 16 ہزار سے زائد لوگ اب تک اس سے مستفید ہو چکے ہیں، وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری آئے گی، آئندہ اڑھائی سال میں پورے ملک میں پاکستان کی ہر یونین کونسل میں بتدریج نادرا سینیٹرز قائم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نادرا نے ملک بھر میں یونین کونسل سطح پر اپنی خدمات بڑھانے کا مرحلہ وار پروگرام بنایا ہے۔پہلے مرحلے میں دس ماہ میں 1150 یونین کونسلز میں نادرا کی تین بنیادی سہولیات فراہم ہو نگی،

 

دوسرے مرحلے میں چھ ماہ بعد مزید چھ ہزار یونین کونسلز میں یہ خدمات فراہم ہوں گی،آخری مرحلے میں باقی ماندہ 55 سو یونین کونسلوں میں نادرا کی تین خدمات فراہم ہوں گی،تین خدمات میں چائلڈرجسٹریشن سرٹیفکیٹ، فارم ب، موت کے سبب قومی شناختی کارڈ کی تنسیخ،قومی شناختی کارڈ کو دوبارہ پرنٹ کرنا شامل ہے۔وفاقی وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور نے کہا کہ سی ڈی اے کے سیکٹر آئی۔15کا منصوبہ 1994 میں بنایا گیا،بعد میں 2005 اور 2014 میں اس سیکٹر کا لے آؤٹ پلان تبدیل کیا گیا،اب 2014 کے لے آؤٹ پلان کے تحت قبضہ دیا جا رہا ہے،تیس سال بعد اب اس سیکٹر میں پلاٹ الائٹیز کو قبضہ دیا جا رہا ہے۔ آئی۔15 سیکٹر میں دس ہزار افراد کو پلاٹ الاٹ کئے گئے،اب تک 900 الاٹیز کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں 25 الاٹیز کو قبضہ دے دیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو کمیٹی میں پیش ہونا چاہئے، سی ڈی اے میں خرابیوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے کمیٹی میں تیاری کے ساتھ پیش ہوں ورنہ وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90583

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔انسداد دہشت گردی اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کی تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔دوران سماعت وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ کی معطلی کی درخواست دائر کی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چھوٹی سی بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے پوری پارٹی متحرک ہے، عدلیہ سے پوری امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹٰی آئی کی رہائی ہوگی۔علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ثابت کیا ہماری پارٹی آئین کے مطابق چلنے والی پارٹی ہے، ان کے کپڑوں میں کرپشن کے جتنے سوراخ ہیں ان کو جلد پتا چل جائے گا۔

 

علی امین گنڈاپور نے اے ٹی سی اسلام آباد کے سامنے سرنڈر کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد کے سامنے سرنڈر کر دیا۔پیشی کے بعد عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔علی امین گنڈاپور نے عدالت کو بتایا کہ وہ سرکاری مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ اگر پارٹی میں تھوڑی بہت چیزیں آجاتی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اختلافات ہیں، انہوں نے شکوہ کیا کہ میڈیا ہماری اچھی چیز تو دکھاتا نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کیا جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بھی ملاقات کی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90587

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکی پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ممبران پر مشتمل  وفد کی ملاقات

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکی پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ممبران پر مشتمل  وفد کی ملاقات

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور سے نیو یارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکی پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ممبران پر مشتمل ایک وفد نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل روماس کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صوبہ خیبر پختونخوا اور نیویارک اسٹیٹ کے درمیان اسٹیٹ ٹو اسٹیٹ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں حکومتوں کے درمیان مختلف سماجی شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک کار کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے صحت، تعلیم، تجارت، ہیومین ریسورس سمیت دیگر شعبوں میں خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک کار پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے ان شعبوں میں تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا۔ملاقات میں خیبر پختونخوا حکومت اور نیویارک اسٹیٹ کے درمیان نرسنگ ایکسچینج پروگرام،اور ٹیلی ہیلتھ پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ صوبائی کابینہ اراکین سید قاسم علی شاہ ، فیصل خان ترکئی ، مزمل اسلم ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ سید امتیاز حسین شاہ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کے علاوہ صوبائی حکومت کے دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے وفد سے سائفر کیس کا معاملہ اٹھاتے ہوئے امریکی کانگریس کی سطح پر اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک کنفیوڑن پیدا ہوئی ہے اور اس کنفیوڑن کو دور کرنے کے لئے اصل حقائق کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ممبران پر زور دیا کہ وہ امریکی کانگریس کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات کروانے میں کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت عوامی فلاح و بہبود کے مختلف شعبوں میں امریکی حکومت کے تعاون اور اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،خیبر پختونخوا حکومت اور نیویارک اسٹیٹ کے درمیان باہمی اشتراک و تعاون سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت، معدنیات، زراعت اور پن بجلی سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور صوبائی حکومت ان شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔

 

خیبرپختونخوا حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے تحت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت استعداد کے حامل شعبوں میں مقامی سرمایہ کاری بھی بھرپور طریقے سے کر رہی ہے۔موجودہ صوبائی حکومت استعداد کے حامل شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے اپنی آمدن بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ اپنی حکومت کی ترجیحات بارے کہا کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، صوبائی حکومت عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے اپنے مسائل کو مواقع میں تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے۔خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ اسکیم کے تحت صوبے کی سو فیصد آبادی کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کارڈ کے طرز پر ایجوکیشن کارڈ کے اجراءپر بھی کام جاری ہے۔سکول سے باہر بچوں کا سکولوں میں داخلہ اور خواتین کی شرح خواندگی میں اضافہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے،صوبائی حکومت کو بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے لئے طلبہ کو اسکالرشپس کی فراہمی، ووکیشنل ٹریننگ میں تعاون درکار ہے۔صوبے کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جس پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،صوبے کی ہنر مند افرادی قوت سے دونوں حکومتیں استفادہ کر سکتی ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بدامنی سے متاثرہ صوبے کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے مربوط لائحہ عمل کے تحت اقدامات اٹھا رہے ہیں،صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے تسلسل کے لئے ضروری قوانین سازی کی جا رہی ہے۔ وفد نے خیبر پختونخوا حکومت کی پولیس، ہیلتھ اور ایجوکیشن ریفارمز کی تعریف کی اور کہا کہ مزکورہ بالا شعبوں میں صوبائی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ وفد نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں،خیبرپختونخوا کے جنگلات کے رقبے کو مجموعی رقبے کے 26 فیصد تک بڑھانا صوبائی حکومت کی اہم کامیابی ہے۔اس کے علاوہ صوبے کی سو فیصد آبادی کو مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی قابل ستائش اور قابل تقلید اقدام ہے۔

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے مردان کے علاقہ تخت بھائی میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔دھماکہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90563

جولائی سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

Posted on

جولائی سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے، کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزارت توانائی پاورڈویڑن نے کہا ہے کہ جولائی2024 سے بجلی کے نئے نرخ لاگو ہوں گے،بجلی کینئے ٹیرف سے صارفین کی اکثریت کے ماہانہ بل پرتھوڑا سا اثر پڑے گا۔ جمعرات کو پاور ڈویڑن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ بجلی کے بلز میں کم سے کم اضافہ کیلئیحکومت 440 ارب کی سبسڈی دے گی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ایک کروڑ68 لاکھ یعنی 58 فیصد غریب گھریلوصارفین کیلیے اضافہ2فیصد سیکم ہوگا، نسبتا امیر 42 فیصد صارفین کے لیے اوسطاً 9 فیصد اضافہ ہوگا۔پاور ڈویڑن نے کہا ہے کہ معیشت بہتر ہونے پر بجلی کے نرخوں میں کمی کی توقع ہے،جنوری2025 تک تمام صارفین کے لیے بجلی کینرخ جون2024کے مقابلے اوسطاً 3 فیصد کم ہونے کی توقع ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی شعبے کے مقررہ 75 فیصد لاگت کے پیش نظر فکسڈچارجز کا اجرا ضروری تھا، ملکی صنعت کے فروغ کیلئے صنعتی شعبہ سے 150 ارب کا بوجھ کم کر دیا گیا۔پاور ڈویڑن کے اعلامیہ کے مطابق نیپرا کی سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

کتنے یونٹ بجلی کے استعمال پر قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)کابینہ کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے بجلی کے صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے تا 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی ہے جس سے صارفین پر ایک سال میں 3 ہزار 274 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا حکومتی تجویز پر 8 جولائی کو فیصلہ کرے گی۔کابینہ نے گھریلو صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ تک کرنیکی تجویز منظور کی، لائف لائن صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 14 روپے 16 پیسے، نان پروٹیکٹڈ 100 یونٹ کے لیے بنیادی ٹیرف 23 روپے 59 پیسے، 101 سے 200 یونٹ کے لیے 30 روپے 7 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی منظوری دی۔201 سے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے ٹیرف 34 روپے 80 پیسے فی یونٹ، 301 سے 400 یونٹ کے لیے 34 روپے 25 پیسے، 401 سے 500 یونٹ کے لیے بنیادی قیمت 39 روپے 15 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز دی گئی ہے۔501 سے 600 یونٹ والے صارفین کے لیے بنیادی قیمت 41 روپے 36 پیسے، 601 سے 700 یونٹ والے کے لیے 43 روپے 92 پیسے، 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والی صارفین کے لیے بنیادی قیمت 48 روپے 84 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی منظوری دی گئی۔کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی بنیادی قیمت 48 روپے 55 پیسے یونٹ، صنعتی صارفین کے لیے 43 روپے 40 پیسے، زرعی صارفین کے لیے 44 روپے 5 پیسے، پری پیڈ صارفین کے لیے 54 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر کرنیکی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90549

پانی کی فراہمی، کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور نکاسی کے نئے نرخ نافذ کر دیئے گئے

Posted on

پانی کی فراہمی، کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور نکاسی کے نئے نرخ نافذ کر دیئے گئے

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور نے پانی کی فراہمی، کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے نئے نرخ نافذ کر دیئے،مدارس اور مذہبی مقامات کو مفت خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی ٹاؤن کے علاوہ پانچ مرلے تک گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 440 روپے، چھ سے 10 مرلے تک گھروں کا 660 روپے، 11 سے 19 مرلے تک کے گھروں کا 880 روپے، ایک کنال اور زائد گھروں کا 1320روپے، یونیورسٹی ٹاؤن میں پانچ مرلے گھر کا ماہانہ بل 880 روپے، چھ سے 10 مرلے تک کے گھروں کا 1320 روپے، 11 سے 19 مرلے گھروں کا 1760 روپے، ایک کنال اور زائد رقبے کے گھر کا 2640 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بنکوں کا ماہانہ بل پانچ ہزار، بیوٹی پارلرز کا دو ہزار،ہاسٹلوں کا فی کمرہ 440روپے، فلیٹس پر مشتمل عمارتوں کا فی فلیٹ 440 روپے، سینما کا 15 ہزار،ایک کنال تجارتی پلاٹ کا 2190 روپے، ڈیری اور پولٹری فارم کا 6 ہزار، ماربل اور آئس فیکٹریوں کا 15 ہزار، دیگر فیکٹریوں اور فلٹریشن پلانٹ کا 10 ہزار، پرائیویٹ ہسپتالوں کا فی وارڈ ایک ہزار، سرکاری ہسپتالوں کا فی وارڈ پانچ سو روپے، 10 کمروں تک ہوٹل کا فی کمرہ 560 روپے، 11 سے 20 کمروں کے ہوٹل کا 660 روپے، 20 کمروں سے زائد ہوٹلوں کا فی کمرہ 880 روپے، نرسریوں کا 10 ہزار، دفاتر فی کمرہ 700 روپے، پٹرول پمپ، سی این جی پمپ بمعہ سروسز سٹیشن 10 ہزار، سروس سٹیشن کے بغیر پٹرول اور سی این جی پمپ کا پانچ ہزار، پلازہ فی دکان، دفتر، فلیٹ اور ہال سات سو روپے، پبلک ٹوائلٹ کا سات سو روپے، ایک ہال والے ریسٹورنٹ کا 3860 روپے، دو ہال والے ریسٹورنٹ کا 8720 روپے، دو ہالوں سے زائد ریسٹورنٹ کا 14 ہزار 580، پرائمری سکول فی کلاس روم دو سو روپے، ہائی سکول فی کلاس روم چار سو روپے، کالج یونیورسٹی فی کلاس روم 800 روپے، سروس سٹیشن فی ڈک پانچ ہزار، بیکری، سویٹ، ڈیری دکان کا تین ہزار، حمام والے ہیئر ڈریسر کا دو ہزار، بغیر حمام ہیئر ڈریسر کا ایک ہزار، سبزی، نانبائی دکان کا ایک ہزار، گوشت، جوس سبزی دکان کا 15 سو، تین سو مربع فٹ تک دکان، شو روم کا 730، تین سو ایک سے پانچ سو مربع فٹ تک دکان شو روم کا ایک ہزار 10، شاپ، ورکشاپ، شو روم، برانڈ شاپ پانچ سو ایک سے ایک ہزار مربع فٹ تک 2700، ایک ہزار ایک اور زائد مربع فٹ کا تین ہزار، چائے چھوٹے ہوٹل کا 730 روپے، عارضی واٹر کنکشن کا 1480 روپے، اڑھائی سو افراد والے شادی ہال (اکتوبر تا اپریل) 8720 روپے، 251 سے 500 افراد والے شادی ہال کا 17 ہزار 440 روپے، پانچ سو ایک سے 750 افراد والے شادی ہال کا 21 ہزار 860 روپے، 751 اور زائد افراد والے شادی ہال کا 32 ہزار 860 روپے ماہانہ بل مقرر کیا گیا ہے۔ چھوٹے واٹر ٹینکر کی اڑھائی ہزار اور بڑے واٹر ٹینکر کی پانچ ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو صارفین کے لئے نئے واٹر کنکشن کی فیس ایک ہزار، یونیورسٹی ٹاؤن میں دو ہزار، یونیورسٹی ٹاؤن میں 11 سے19 مرلے اور کنال سے زائد گھر کے لئے چار ہزار، بنکوں کے لئے 14640، بیوٹی پارلر کے لئے تین ہزار، سینما، ہاسٹل اور فلیٹ والی عمارت کے لئے 29290، کمرشل پلاٹ فی کنال کے لئے 2940، ڈیری وپولٹری فارم کے لئے پانچ ہزار، آئس، ماربل و دیگر فیکٹری اور فلٹریشن پلانٹ کے لئے 29290، پرائیویٹ ہسپتال کے لئے 14 ہزار 640، سرکاری ہسپتال کے لئے 7330 روپے، 10 کمروں والے ہوٹل کے لئے 10 ہزار، 20 کمروں تک کے ہوٹل کے لئے 20 ہزار، 20 سے زائد کمروں والے ہوٹل کے لئے 29290، نرسری کے لئے 29300، دفاتر کے لئے 7330 روپے، سروس سٹیشن والے پٹرول اور سی این جی پمپ کے لئے 29290، بغیر سروس سٹیشن پٹرول پمپ سی این جی پمپ کے لئے 14640، دکانوں، دفاتر، فلیٹ اور ہال والے پلازوں کے لئے 29280، پبلک ٹوائلٹ کے لئے 2940، ایک ہال والے ریسورنٹ کے لئے 29290، پرائمری وہائی سکولوں،کالج اور یونیورسٹی کے لئے 7330، سروس سٹیشن کے لئے 29290،ڈیری، بیکری سویٹ شاپ کے لئے تین ہزار، حمام والی ہیئر ڈریسر شاپ کے لئے 6 ہزار، بغیر حمام والی کے لئے تین ہزار، نانبائی کیلئے تین ہزار، سبزی، گوشت اور جوس دکان کے لئے 3750، پانچ سو مربع فٹ تک شو روم کے لئے 2940، پانچ سو ایک سے ایک ہزار اور اس سے زائد مربع فٹ تک شو روم، ورکشاپ، برانڈ شاپ کے لئے پانچ ہزار،چھوٹے چائے ہوٹل کے لئے 2940، عارضی واٹر کنکشن کے لئے 14640 اور شادی ہالوں کے لئے 29290 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90546

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس 

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مرتب کردہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید،انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈاپور کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے کے چودہ اضلاع میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوس منعقد ہونگے جن میں سے سکیورٹی کے تناظر میں آٹھ اضلاع حساس ترین جبکہ چھ حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے لئے کل 40 ہزار سکیورٹی عملہ تعینات کیا جائے گا جبکہ صوبے میں مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ایف سی اور پاک فوج کے خصوصی دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔

 

مزید برآں، جلوسوں اور مجالس کی موئثر انداز میں مانیٹرنگ کے لیے محکمہ داخلہ میں سنٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جس میں تمام قانون نافذ کرنیوالے اور سکیورٹی اداروں کے نمائندے ہمہ وقت موجود ہونگے۔ اجلاس کے شرکائکو آگاہ کیا گیا کہ حساس اضلاع/ مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ اس کے علاوئہ اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، نفرت انگیز وال چاکنگ پر پابندی عائد ہوگی جبکہ منفی پروپیگنڈہ کی روک تھام کے سلسلے میں سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اسی طرح حساس علاقوں میں موبائل سروس معطل رکھی جائے گی جبکہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت اور ریسکیو عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا سب سے اہم ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حساس اضلاع/ مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے لئے تمام تر درکار مالی وسائل ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں۔

 

 

محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور منتخب عوامی نمائندوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے شدید گرمی کے پیش نظر محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں میں مناسب مقامات پر ٹینٹس لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مجالس اور جلوس والے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لئے پیسکو/ ٹیسکو حکام کو آن بورڈ کیا جائے، مجالس اور جلوس والے علاقوں میں بجلی کے اضافی ٹرانسفارمرز کا بندوبست کیا جائے تاکہ کسی بھی ٹرانسفارمر کے خراب ہونے پر اسے بروقت تبدیل کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے 8، 9 اور 10 محرم کو جلوس کے راستوں پر سبیلوں کا خصوصی انتظام کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو محرم الحرام کے دوران اضلاع، ڈویژن اور صوبے کی سطح پر تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا موئثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کو پر امن طریقے سے گزارنے کیلئے تمام محکمے اور ادارے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کریں۔ وزیر اعلیٰ نے علمائے کرام اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے  اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90534

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

Posted on

خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
این او سی کے بغیر کام کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بند اور بھاری جرمانے لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ این او سی کے بغیر کام کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو بند اور بھاری جرمانے لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی زرعی زمین کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے فوڈ سیکورٹی اور ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی اور این او سی و دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90531

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکا صوبے میں رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور سیلاب کے خدشات کے پیش نظر تمام متعلقہ صوبائی محکموں اوراضلاع کی انتظامیہ کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکا صوبے میں رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور سیلاب کے خدشات کے پیش نظر تمام متعلقہ صوبائی محکموں اوراضلاع کی انتظامیہ کو ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں رواں مون سون سیزن کے دوران بارشوں اور سیلاب کے خدشات کے پیش نظر تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری انتظامات مکمل رکھنے اور صوبائی حکومت کے مون سون کنٹینجنسی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ وزیر اعلیٰ نے ممکنہ سیلاب کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے پیشگی تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضروری افرادی قوت، مشینری اور ریلیف اشیاءکی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے اور بارشوں کے دوران اضلاع کی سطح پر تمام متعلقہ عملے اور ریسکیو ٹیموں کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے متعلقہ حکام کو تمام ہسپتالوں میں عملے اور ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کے لئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیلابوں کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع میں غیر معمولی انتظامات کئے جائیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے فوری رسپانس میکینزم تیار رکھا جائے۔ہنگامی صورتحال میں متعلقہ محکموں اور ریسکیو اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا موثر نظام وضع کیا جائے اور اس مقصد کے لئے صوبے اور ہائی رسک اضلاع کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے جائیں۔

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کم ساوتھ ریجن سیکرٹریٹ کے طرز پر ہزارہ ریجن کے لئے بھی ایک الگ سیکرٹریٹ کے قیام کی اصولی فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ساوتھ ریجن سیکرٹریٹ کے طرز پر ہزارہ ریجن کے لئے بھی ایک الگ سیکرٹریٹ کے قیام کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الگ سیکرٹریٹ کے قیام کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی، ان پر مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق پیشرفت اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ان ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کا اہم حصہ ہے جس پر عمل درآمد کے لئے ورک لوڈ کو تقسیم کرنا انتہائی ضروری ہے جو الگ سیکرٹریٹ کے قیام کے ذریعے ممکن ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناکر ان کے ثمرات بلا تاخیر عوام تک پہنچائے جاسکیں۔ وہ بدھ کے روز خیبر پختونخوا کے پارلیمنٹیرینز کے ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

 

اجلاس میں ممبران اسمبلی کے حلقوں میں فوری نوعیت کے عوامی مسائل کے حل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ممبران اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل سے متعلق امور اور فوری نوعیت کے کاموں کے بارے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔ ان مسائل میں صحت، تعلیم، مواصلات، گورننس اور بجلی سے متعلق مسائل شامل تھے ۔ وزیر اعلی نے مذکورہ مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ضروری کاروائیاں عمل میں لانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی اور لوگوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس مقصد کے لئے گورننس کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مختلف سماجی شعبوں میں سروس ڈیلیوری کو بھی عوامی توقعات سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔

 

وزیر اعلی نے کہا کہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل صوبائی حکومت کی ترقیاتی پالیسی کا اہم جز ہے،جو منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں انہیں پہلی فرصت میں مکمل کیا جائے گا، تکمیل کے آخری مراحل میں داخل 600 منصوبوں کو رواں سال مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ان منصوبوں کو فل فنڈنگ کر رہی ہے، کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور سروس ڈیلیوری کے عمل کی کڑی نگرانی کریں۔

اجلاس میں ترنول اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متوقع جلسے کی تیاریوں سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس متوقع جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامات اور لائحہ عمل کے بارے مشاورت کی گئی اورجلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارلیمنٹیرینز اور دیگر پارٹی قائدین کو ذمہ داریاں دی گئیں ۔ ممبران اسمبلی نے جلسے کو ایک کامیاب اور تاریخی جلسہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

 

 

دریں اثنا  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور پولیس حکام کو فائرنگ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مذکورہ واقعات میں فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو زخمی اہلکاروں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور افسوسناک اقدام ہے، اس طرح کے بزدلانہ واقعات میں ملوث عناصر ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں،فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، اس طرح کے واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90526

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خیبرپختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیئے تاجکستان کے ختلون ریجن کے گورنر داولت علی سید سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا خیبرپختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیئے تاجکستان کے ختلون ریجن کے گورنر داولت علی سید سے ملاقات

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیئے تاجکستان کے ختلون ریجن کے گورنر داولت علی سید سے ملاقات کی، فیصل کریم کنڈی صوبہ کے پہلے گورنر ہیں جنہوں نے 32 سالوں میں پہلی مرتبہ تاجکستان کے نائب وزیر اعظم اور ختلون ریجن کے گورنر سے دورہ تاجکستان کے دوران اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات میں دونوں ممالک کی اہم کاروباری اور حکومتی شخصیات شریک تھیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تاجکستان کا ختلون ریجن افغانستان سے انتہائی قربت کے باعث پاکستان سے بھی کم فاصلے پر واقع ہے پشاور، خیبرپختونخوا اور ختلون کے تاجروں کے لیئے ان دونوں علاقوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع میسر ہیں انہوں نے گورنر ختلون اور دیگر حکام کو دعوت دی کہ وہ پشاور آئیں وہاں کی کاروباری شخصیات سے ملیں تاکہ دونوں علاقوں کے عوام کو معاشی ترقی کے مواقع بھی میسر ہوں اور سیاحت کو بھی فروغ ملے،

 

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ چونکہ ختلون اور خیبرپختونخوا کے درمیان صرف تین کلومیٹر افغانستان کا علاقہ ہے لہذا ہمارا مذہب۔ کلچر مشترک ہے اور ہم پشاور اور ختلون کو سسٹر اضلاع کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرغستان، تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان بجلی کی فراہمی کے عظیم منصوبے CASA1000میں بھی ختلون ریجن شامل ہے ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر کا یہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا گورنر ختلون داولت علی سید نے کہا کہ پاکستان کے خیبرپختونخوا صوبہ کے گورنر کے جزبات۔ صوبہ میں تجارت سیاحت اور معاشی ترقی کے لیئے ان کا وڑن لائق ستائش ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے پہلے گورنر کو یہاں آمد پر جہاں ہم خوش آمدید کہتے ہیں وہیں ہمیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ یہ دورہ صرف ذاتی سیاحت تک محدود نہیں رکھا گیا بلکہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے ہماری کاروباری شخصیات کو اپنے صوبہ کے پی کی دعوت لائق ستائش اور اپنے وطن اور صوبہ کے ساتھ ساتھ ریجن کی ترقی کی قابل ستائش سوچ کی حامل ہے انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہمارے ملک کا ایک اعلی سطحی وفد پشاور کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خصوصی سووینیئر بھی پیش کیا

 

chitraltimes governor kp visit tajikstan 4 chitraltimes governor kp visit tajikstan 2

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا تاجکستان کے دار الحکومت دوشنبے میں معروف صنعتی گروپ ایوسٹو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے تاجکستان کے دار الحکومت دوشنبے میں معروف صنعتی گروپ ایوسٹو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا گروپ کے ڈائریکٹر سرمایہ کاری بیجن اذونو نے ان کے وفد کا استقبال کیا وفد میں معروف کاروباری شخصیت شہباز ظہیر، رکن صوبائی اسمبلی ارباب ذرک خان اور دیگر کاروباری شخصیات شامل تھیں اس موقع پر انہیں ایسوسٹو انڈسٹریز کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا گیا مذکورہ گروپ بیورجز، بینکنگ، میٹ، بس مینوفیکچرنگ، ہاؤس ہوکڈ اپلائنسز اور انٹرنیٹ کی فراہمی سمیت متعدد شعبہ جات میں کام کر رہا ہے اس موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر انویسٹمنٹ نے گورنر خیبر پختونخوا اور ان کے وفد کو ادارہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان مذہبی رواداری دوستی اور اسلامی کلچر کے نہ ختم ہونے والے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں 32 سال میں خیبرپختونخوا کے پہلے گورنر کے طور پر دوشنبے کا دورہ کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے اور میری یہ خواہش ہے کہ ہم اس دورے سے دونوں ممالک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کے لیئے دور رس اثرات کے فوائد حاصل کریں، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کے لیئے معاشی خوشحالی بنیادی عنصر ہے معاشی آسودگی کے بغیر قوموں اور ریاستوں کا ترقی کرنا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بالخصوص خیبر پختون خوا کے سرمایہ کاروں کے لیے تاجکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اسی طرح تاجکستان کے تاجر پاکستان اور خیبر پختونخوا آکر سرمایہ کاری کریں اس سے نہ صرف دونوں ممالک میں کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ عوام بھی خوشحال ہوں گے اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں نوجوانوں اور خواتین کی ترقی انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنا ان کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے پاکستانی وفد کو آکیا ایوسٹو آٹوموبائل انڈسٹری کا بھی دورہ کرایا گیا جہاں بسوں کی تیاری کے تمام مراحل مکمل کیئے جاتے ہیں گورنر خیبرپختونخوا نے ایسٹو گروپ کے وفد کو خیبرپختونخوا کے دورے کی بھی دعوت دی

 

chitraltimes governor kp visit tajikstan 3

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90513

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کا 5 جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

Posted on

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کا 5 جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ )  موجودہ بجٹ میں5.0 فیصد ایڈوانس ٹیکس ٹرن اوور ٹیکس لگائے جانے کیخلاف پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوی ایشن نے پانچ جولائی سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا،حکومت فوری طور پر ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس کرے، ایران سے تیل اسمگل ہو رہا ہے ہماری کوئی شنوائی نہیںہو رہی،،پیٹرولیم ڈیلرزایسوی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ میں5.0 فیصد ایڈوانس ٹیکس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے،یہ ٹیکس پیٹرول پمپ کے کاروبار کو تباہ کر دے گا۔ہم پہلے ہی کم سے کم منافع کے مارجن کے ساتھ پیٹرول پمپس چلا رہے ہیں، مہنگائی کی بلند ترین شرح میں اپنے کاروبار کو چلانا پہلے ہی مشکل ہے،ٹیکسوں کا اضافی بوجھ ہمارے کاروبارکو تباہ کردے گا۔غیر منصفانہ ٹیکس کی وجہ سے اپنا کاروبار بند کرنے سے سوا کوئی چارہ نہیں،اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اور ایف بی آر حکام سے ملاقا ت میں انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیاہےکہ ایڈوانس انکم ٹیکس چار دن میں ختم کیا جائے۔ بصورت دیگرہم سخت سے سخت قدم اٹھائیں گے،

 

ان کے پاس ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا انہیں بتا دیا ہے اس کے نتائج خراب ہوں گے اور پھر آپ گلا نہیں کرسکیں گے،حکومت چاہتی ہے کہ ہر کسی کو نچوڑلے اس طرح کاروبار نہیں چلتے،ہم چودہ ہزار ڈیلرز کی نمائندگی کرتے ہیں،ہم پہلے ہی بہت سے ٹیکسز ادا کر رہے ہیں،ڈبل ٹیکسیشن تو دنیا میں کہیں نہیں ہوتی، چاہتے ہیں پٹرولیم ڈیلرز کو کوئی تکلیف نہ ہو،د نیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپ چلائے جائیں، ایران سے تیل اسمگل ہو رہا ہے مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی،اسمگلنگ کو روکنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، چاہتے ہیں ایران سے معاہدہ کر لیا جائے اور ایرانی تیل پر ٹیکس لگائیں، حکومت فوری طور پر ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس کرے بصورت دیگر پانچ جولائی کو ہم ملک بھر میں پمپ بند کر کے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90502

چترال کے دونوں اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کےگیارہ اضلاع سیلابی صورتحال سے متعلق حساس ترین قرار، پی ڈی ایم اے نے پیشگی الرٹ جاری کر دی

Posted on

چترال کے دونوں اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کےگیارہ اضلاع سیلابی صورتحال سے متعلق حساس ترین قرار، پی ڈی ایم اے نے پیشگی الرٹ جاری کر دی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) مون سون کی آمد آمد ہے، خیبرپختونخوا کےگیارہ  اضلاع سیلابی صورتحال سے متعلق حساس ترین ، جبکہ چودہ کو حساس قرار دیا گیا، پی ڈی ایم اے نے پیشگی الرٹ جاری کر دی۔
حساس ترین اضلاع میں چترال اپراور لوئر، سوات، ڈی آئی خان، چارسدہ، نوشہرہ، شانگلہ، دیر اپر لوئر، ٹانک اور پشاور شامل ہیں،  مالاکنڈ، تور غر، کوہستان لوئر اور اپر، کولائی پالس، شمالی وزیرستان، مردان، ایبٹ آباد، کرک اور بونیرکو سیلاب کے حوالے سے حساس قرار دیا گیا ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو شہریوں کو سیلابی خطرات اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے طریقوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ​​​​​​​

 

chitraltimes a young boy drown into river chitral 3

 

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
90499

مخصوص نشستیں؛ باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا، الیکشن کمیشن

Posted on

مخصوص نشستیں؛ باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)مخصوص نشستیں کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا، سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے دلائل میں کہا کہ باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا۔سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ گزشتہ انتخابات میں باپ پارٹی کو کے پی میں مخصوص نشستیں کیسے دی گئی تھیں؟ وکیل نے جواب دیا کہ باپ پارٹی کو نشستیں دینے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں تھا، باپ پارٹی کو نشستیں دینے کے معاملے پر کوئی سماعت نہیں ہوئی تھی۔ جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن ایک معاملے پر دو مختلف موقف کیسے لے سکتا ہے؟ وکیل نے بتایا کہ موجودہ الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کیا۔جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ کیا باپ پارٹی نے الیکشن میں حصہ لیا تھا؟ کیا ایسی کوئی پابندی ہے کہ کسی بھی اسمبلی میں نشست ہو تو مخصوص سیٹیں مل سکتی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایک وکیل نے ایک کیس میں کچھ موقف اپنایا شام کو کچھ اور، مختلف موقف کا سوال ہونے پر وکیل نے کہا میں اب زیادہ سمجھدار ہوگیا ہوں۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی نوٹس پر بطور ایڈووکیٹ جنرل دلائل دوں گا، متفرق درخواست میں تحریری دلائل جمع کروا چکا ہوں، الیکشن کمیشن کے کنڈکٹ سے مطمئن نہیں ہیں۔

 

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال کیا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کے پی میں انتخابات درست نہیں ہوئے؟ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ فیصل صدیقی کے دلائل سے اتفاق کرتا ہوں، گزشتہ انتخابات میں کے پی میں باپ پارٹی نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا، باپ پارٹی کے پاس صوبے میں کوئی جنرل نشست نہیں تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ باپ پارٹی میں تین افراد نے شمولیت اختیار کی تھی۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بتایا کہ آزاد کی شمولیت پر الیکشن کمیشن نے باپ پارٹی کو مخصوص نشست دی تھی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ باپ پارٹی کی بلوچستان میں حکومت تھی، قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی بھی تھے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے باپ پارٹی کے لیے باقاعدہ نیا شیڈول جاری کیا تھا۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے اور اب مختلف مؤقف اپنایا ہے، الیکشن کمیشن آج کہتا ہے گزشتہ انتخابات میں کیا گیا ان کا فیصلہ غلط تھا۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا کے پی حکومت نے اس وقت یہ فیصلہ چیلنج کیا تھا؟ اگر چیلنج نہیں کیا تھا تو بات ختم، پی ٹی آئی کا 2018 میں بھی پارٹی انتخابات نہیں ہوئے تھے، تب انتخابی نشان کیسے ملا تھا؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس پر جائیں گے تو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی کھل جائے گا۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے بتایا کہ باپ پارٹی نے کے پی اسمبلی کے لیے کوئی فہرست جمع نہیں کرائی تھی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ مجھے آپ کی بات سمجھ نہیں آ رہی، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جو فارمولا الیکشن کمیشن نے پہلے اپنایا تھا اب کیوں نہیں اپنایا جا رہا۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90462

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Posted on

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف تھانہ سنگجانی اور آئی 9 میں درج مقدمات کی سماعت کی۔علی نواز اعوان، واثق قیوم،عامر کیانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور،عامر مغل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ اپریل 2024 کے بعد سے ہونے والی سماعتوں میں علی امین پیش نہیں ہوئے، تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے، تماشہ بنا ہوا ہے ایک آتا ہے دو نہیں ہوتے، تمام غیر حاضر ملزمان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں۔فاضل جج نے کہا کہ جو ملزم 8 تاریخ کو نہیں آئیں گے انکو اشتہاری قرار دوں گا، عدالتی مفرور کو اشتہاری قرار دینے کیلئے تیس دن ضروری نہیں ہیں، میں نے ان کیسز کو انجام تک پہچانا ہے آپکا ہی اس میں فائدہ ہوگا، اگر کیسز میں جان ہوئی تو چلیں گے ورنہ فارغ ہوں گے، 8 جولائی کے بعد انشاء اللہ کیسز کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔عدالت نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے حوالے سے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر اسلام آباد میں احتجاج کے تناظر میں اسلام آباد تھانہ آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90464