جنرل الیکشن کے حوالے سے ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال محمد ستار خان کا علاقہ ارندو کے مختلف حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
جنرل الیکشن کے حوالے سے ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال محمد ستار خان کا علاقہ ارندو کے مختلف حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جنرل الیکشن 2024 کے انتظامات کے حوالے سے ایکٹنگ ڈی۔پی۔او۔لوئر چترال محمد ستار خان نے جمعرات کے دن تھانہ ارندو کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران ارندو میں قائم مختلف پولنگ اسٹیشنز جن میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں کے دورے کئیں۔ اس موقع پر ایس ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
ایکٹنگ ڈی۔پی۔او لوئر چترال محمد ستار خان نے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسیٰ اور دیگر پولیس افسران کو الیکشن کے دوران فل پروف سکیورٹی انتظامات سمیت دوسرے کئی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سکیورٹی منظم رکھنے کے لئے تحریری مراسلہ بھی جاری کر دیا۔