Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماوں کا جمعہ کی شب پولوگراونڈ چترال میں محفل موسیقی منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مذمت

Posted on
شیئر کریں:

جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماوں کا جمعہ کی شب پولوگراونڈ چترال میں محفل موسیقی منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مذمت

 

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما اور سابق تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس نے جمعہ کی شب پولوگراونڈ میں محفل موسیقی منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے منتخب ایم این اے اور ایم پی اے کی اس لہو لعب میں موجودگی اور بجلی کا بحران سمیت دوسرے عوامی مسائل پر ان کی مکمل خاموشی قابل افسوس ہے جس پر چترالی عوام ماتم ہی کرسکتے ہیں۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں جے یو آئی تحصیل چترال کے امیر پیر سرور ندیم اور دوسرے رہنماؤں مولانا آفتاب الٰہی اور مولانا انعام الحق کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس واقعے سے چترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے اور یہ غذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے اور چترالی قوم کو اس پر اجتماعی اور انفرادی توبہ کرتے ہوئے رجوع الی اللہ کرنا چاہئے۔

 

انہوں نے کہاکہ چترال کے منتخب نمائندوں نے بجلی کے بارے میں گھمبیر مسائل کے حل کے لئے بازار پل میں کئی دن رات جاری احتجاجی کیمپ میں آنے کی زحمت گوارانہیں کی لیکن پولوگراونڈ میں جمعۃ المبارک کی مقدس رات کو منعقد ہ ایک بے ہودہ محفل میں شرکت کرلی جس سے پولوگراونڈ کے آس پاس رہنے والوں کاسکون بھی برباد ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس بے ہودہ محفل کے بارے میں چترال کے جید عالم دین مولانا اسرارالدین الہلال کے جذبات اور احساسات کی مکمل تائیدو حمایت کرتے ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیامیں کیا ہے۔ مولانا الیاس نے ڈی سی لویر چترال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں کی بجائے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی فکر کرے اور فضول کاموں پر توجہ دینے کی بجائے عوامی مسائل کی طرف توجہ دے جن میں اس وقت چترال گھرا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ کے بارے میں اندرونی طور پر بھی کئی سوالیہ نشانات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس بارے میں مزید کاروائی کے لئے جے یو آئی کوئی لائحہ عمل طے کرے گی۔

 

chitraltimes juif ex tehsil nazim ilyas and others press confrence 1

 

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95846