Chitral Times

Jul 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار مولانا عبد الاکبرچترالی اور حاجی مغفرت شاہ کا پرئت، چمرکھن ودیگر علاقوں کا دورہ

Posted on
شیئر کریں:

جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار مولانا عبد الاکبرچترالی اور حاجی مغفرت شاہ کا پرئت، چمرکھن ودیگر علاقوں کا دورہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق ضلع ناظم اور جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ٹو مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ 9فروری کا سورج جماعت اسلامی کے لئے فتح اور عوام کے لئے ترقی وخوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور حق کو حقدار تک پہنچانے کا عمل شروع ہوگاجبکہ اسٹیٹس کے علمبردار وں کی منہ کھانی پڑے گی۔ اتوار کے دن چترال ٹاؤن کے مضافاتی علاقوں چمرکھون، بکرآباد اور دوسرے مقامات پر انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اصولوں اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی سیاست کی ہے اور انصاف تک رسائی اور ظلم وذیادتی کے خلاف جدوجہد اس کے اہداف میں نمایان رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے ان دنوں میں اپنے چہروں سے شرم کے نقاب ہٹاکر وہ لوگ بھی میدان میں آکر سادہ لوح عوام کو سبز باغ دیکھانے میں مصروف ہیں لیکن اب کی بار ان کو کوئی سننے والا نہیں ہے اور چترال کے باشعور عوام ایسے سیاستدانوں کا بوریا بستر 9فروری کو ہمیشہ کے لئے گول کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سستی گندم تحریک کی مخالفت کرکے اب کس منہ سے عوام کے پاس آرہے ہیں جبکہ ان کا اصل روپ سب سے سامنے اشکارا ہوچکا ہے۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے کہاکہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہے اور یہ تب ممکن ہوگا جب نو فروری کو عوام جماعت اسلامی کے حق میں اپنی حق رائے دہی استعمال کرکے صالح قیادت کا انتخاب کرے۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ اپنی ووٹ کے طاقت سے عوام دوست اور خد ا خوف قیادت کو سامنے لائے تاکہ ان کے مسائل کا خاتمہ ہوسکے۔ ان مقاما ت پر مقامی لوگوں نے جماعت اسلامی کی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کا مکمل ساتھ دینے کو تیار ہیں کیونکہ ماضی میں تمام دوسری جماعتوں ک ازمانے کے بعد وہ مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔

chitraltimes ji candidates maghfirat shah and abdul akbar chitrali visit 1

جماعت اسلامی کے نامزد امیدواراں این اے ون عبدالاکبر چترالی اور پی کے ٹو حاجی مغفرت شاہ کا دورہ پرئیت

 

جماعت اسلامی چترال کےکوہ یو سی کے دورہ کے دوران آج برنس کے بعد پرئیت میں بھی شاندار پروگرام منعقد ہوا۔ جماعت کے امیدواران جب پرئیت پہنچے تو اہل علاقہ نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔ موسم کی شدت کے باوجود کثیر تعداد میں لوگ جلسے میں شرکت کی۔

اس موقع پر نامزد امیدوار عبدالاکبر چترالی نے اپنے کیے گئے چترال میں منصوبوں کے بارے میں لوگوں کو بتایا کہ انہوں نے ملنے والے تمام پروجیکٹس غریب اور حقدار لوگوں تک پہنچایا ہے اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے اقتدار میں چترال کے غریب عوام کے حقوق میں ڈاکہ ڈالا تھا اب شیر بنے پھر رہے ہیں اور عبداللہ اکبر چترالی کے خلاف پرو پہ گھنٹہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ عبدالاکبر چترالی وہ چترالی نمائندہ ہے جنہوں نے چترال کا نام روشن کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں اسلام کے خلاف بلوں کی مذمت کی اور اسلام کے حق میں بل منظور کروائے جس سے عبداللہ اکبر چترالی کا نام نہیں بلکہ چترالیوں کا نام پورے پاکستان اور عالم اسلام میں مشہور ہوا ہے اور انشاءاللہ اگر اللہ نے چاہا اور اپ لوگوں نے سپورٹ کیا تو اسی طرح اسلام اور چترالی غریب عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر نامزد امیدوار حاجی مغفرت شاہ نے اپنے منشور لوگوں کے سامنے رکھا اور انہیں اپنے بنائے گئے چترال گروتھ اسٹریٹجی کے بارے میں بتایا جس پر عمل کر کے چترال کے تمام مسائل چاہے کسی کا ملازمت ہو یا کوئی پانی کا مسئلہ ہو یا چترالیوں کا کوئی حقوق کی بات ہو سارے مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔ حاجی مغفرت شاہ نے مزید یہ کہا کہ پاکستان میں حکومت جس کسی کا بھی ہو مجھے حکومت سے اپنے حقوق چھینہ اتا ہے اور یہ میں نے کر کے بھی دکھایا ہے۔ جس طرح الیکشن سے پہلے گندم سبسڈی کے لیے جنگ کیا تھا انشاءاللہ اگر اللہ نے چاہا اور اپ لوگوں نے سپورٹ کیا تو الیکشن کے بعد بھی چترال کے حق کے لیے ہم جنگ کریں گے اور چھین کے لیں گے۔ چترالی ینگ جنریشن جو ابھی سیاست میں قدم رکھا ہے ان کا جنگ ہم جماعت اسلامی والے لڑ رہے ہیں کیونکہ ہمارے معصوم عوام کو یہ نہیں پتہ کہ چترال میں ایک ہی فیملی پورے سیاسی جماعتوں میں قبضہ کر رکھا ہے اور ہر الیکشن کے وقت عوام کو بے وقوف بنا کر ایک ہی گھر میں سیٹ تقسیم کرتے ہیں لیکن اس بار یہ نہیں ہوگا ہم اس ڈاکو فیملی کو دکھائیں گے کہ چترالی اب وہ غلام نہیں رہے اب یہاں پہ سارے ایجوکیٹ ہے اور اس ظلم زیادہ تھی کو کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا اس الیکشن میں ہم دکھائیں گے کہ چترال میں ایک عام بندہ ہی الیکشن جیت سکتا ہے تاکہ انے والی انتخابات میں یہ سارے سیاسی جماعت اپنا کینڈیڈیٹ عام ادمی کو ہی بنائیں گے۔

حاجی مغفرت شاہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں چترال میں اپ لوگوں کے خلاف سازش پچھلے 30 سالوں سے کیے جا رہے ہیں اپ لوگوں کو ہمیشہ ہر فیلڈ چاہے وہ ٹورزم ہو یا کوئی ڈیویلپمنٹ کام ہو، نظر انداز کیا گیا ہے اور اندھیرے میں رکھا گیا ہےلیکن اگر اپ لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو میں اپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں ان لوگوں کو میں بے نقاب کروں گا اور جو بھی اپ کا حق ہوگا صحیح سلامت اپ کے پاس پہنچاؤں گا۔

اس موقع پر پریت کے عوام خاص کر کے نوجوانوں نے حاجی مغفرت شاہ کے بنائے گئے منصوبوں کو سراہا اور انے والی انتخابات میں تعاون کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes ji candidates maghfirat shah and abdul akbar chitrali visit 2

chitraltimes ji candidates maghfirat shah and abdul akbar chitrali visit 3

chitraltimes ji candidates maghfirat shah and abdul akbar chitrali visit 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84708