Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی چترال کے کارکنان کی جانب سے امراء سے استعفیٰ کے مطالبے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ جمشید احمد ضلعی امیر لوئیر چترال 

Posted on
شیئر کریں:

جماعت اسلامی چترال کے کارکنان کی جانب سے امراء سے استعفیٰ کے مطالبے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ جمشید احمد ضلعی امیر لوئیر چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) حالیہ انتخابات میں ناکامی پر جماعت اسلامی لویر چترال کے ارکان وکارکنان کی طرف سے امراء سے استعفیٰ کے مطالبے کی خبر کے حوالے سے بعض ان لائن اخبارات میں شائع شدہ امیر ضلع مولانا جمشید احمدنے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت کے دستور میں ایسی کوئی گنجائش اور شق موجود نہیں ہے کہ جس کو بنیاد بناکر انتخابی ناکامی کے بعد امراء سے استعفیٰ کا مطالبہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کا جائزہ لینے کے لئے معمول کے مطابق اجلاس ضرور منعقد ہوا تھا جس میں ارکان وکارکنان نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا لیکن امراء سے استعفیٰ طلب کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85235