جماعت اسلامی چترال کے نامزد امیدوار حاجی مغفرت شاہ کا انتخابی مہم کے سلسلے میں آرندو کا دورہ ، پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے۔ کارنرمیٹنگ سے خطاب
جماعت اسلامی چترال کے نامزد امیدوار حاجی مغفرت شاہ کا انتخابی مہم کے سلسلے میں آرندو کا دورہ ، پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے۔ کارنرمیٹنگ سے خطاب
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے جماعت اسلامی کانامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے ٹو اور سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ میں نوجوانوں کا نمائندہ ہوں ، اور خدمت کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ، بعض لوگ پیسوں کے زور پر انتخابات ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں تو دوسری طرف ایک خاندان کے تین افراد مختلف پارٹیوں کی طرف سے سامنے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آنے والے انتخابات میں چترال کے غیور عوام پیسوں سے متاثر ہوں اور نہ مخصوص طبقہ کو موقع دیں گے۔ بلکہ چترال کے لوگ اپنی طرح کے عام آدمی کو اپنا نمائندہ بنا کر اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔وہ اتوار کے روز انتخابی مہم کے سلسلے میں آرندو میں مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آرندو کے عوام انکی بھرپور سپورٹ کرینگے۔ حاجی مغفرت شاہ نے ارندو کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی ہے، لہذا جنرل الیکشن میں اپنا قیمتی ووٹ ان کے حق میں استعمال کرکے ایک بار پھر خدمت کا موقع دیں۔اگرموقع دیا گیا تو پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے۔
اس سے قبل حاجی مغفرت شاہ نے بہستی آرکاری، گرم چشمہ کا دورہ کیا جہاں لوگوں نے کا پرجوش استقبال کیا۔ سابق ضلعی ناظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کے دورنظامت میں علاقے کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کی گئی، انھوں نے کہا کہ ایک ترقی وہ ہے جو نظرآئے جبکہ دوسر ا اہم کام مختلف کمیونٹیز کےدرمیان مذہبی اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروع دینا ہے، ہم نے اپنے دونوں دور نظامت میں ہرقسم کی ترقی کے لئے اپنی تمام ترصلاحتیوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کی ہے۔
حاجی مغفرت شاہ نے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے چترال کے لیے بنائے گئے اپنے پلینز لوگوں کے ساتھ شیئر کیا جنہیں اپ چترال گروتھ اسٹریٹجیز کا نام دے رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس اسٹریٹجی میں چترال کے تمام مسائلوں کا حل موجود ہے غربت سے لے کے سبسڈی تک اور کس طرح وہ چترالیوں کو ان کا حق دلائیں گے جس کے لیے وہ پہلے سے ہی جدوجہد کرتے آ رہے ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے مغفرت شاہ کے پلینز کو سراہا اور آنے والے الیکشنز میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔