Chitral Times

May 17, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی چترال لوئر کے زیر اہتمام چترال بازار میں “گرینڈ غ-زہ مارچ ” اور احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

جماعت اسلامی چترال لوئر کے زیر اہتمام چترال بازار میں “گرینڈ غ-زہ مارچ ” اور احتجاجی مظاہرہ

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )جماعت اسلامی چترال لوئر کے زیر اہتمام چترال بازار میں “گرینڈ غ-زہ مارچ ” اور احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی چترال وجیہ الدین کر رہے تھے۔ ریلی میں جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کے علاوہ عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ریلی پولو گراونڈ سے شروع ہو کر بائی پاس روڈ سے گزرتی ہوئی کروپ رشت بازار پہنچ کر پرانا بازار سے ہوتی ہوئی اتالیق پل پر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔

 

منتظمین کی طرف سے اتالیق پل پر سٹیج سجائی گئی تھی۔ امیر جماعت اسلامی چترال وجیہ الدین کے علاوہ جے آئی یوتھ کے صدر فصیح الدین اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عمار بن اسد آنے مظاہرے سے خطاب کیا۔ مظاہرے کے شرکاء فل-سطین اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔ “تیرا میرا رشتہ کیا۔۔۔ لا الہ الا اللہ ، فلسطینیوں سے رشتہ کیا ۔۔۔ لا الہ الا اللہ کے پرجوش نعروں سے فضا مسلسل گونجتی رہی ۔

 

صدر جلسہ نے اپنے خطاب میں اہل غزہ پر ہونے والے مظالم کا داستان خونچکاں بیان کیا۔ انھوں نے امت مسلمہ بالخصوص مسلم حکمرانوں کی خاموشی پر اظہار افسوس کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنا پیٹ کاٹ کر حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں، یہ ٹیکس حکمرانوں ، سول اور فوجی افسران کی عیاشی کے لیے نہیں بلکہ ملک ، شعائر اسلام اور اہل اسلام کی حفاظت کی خاطر دیا جاتا ہے، مگر افسوس کہ ہمارے حکمرانوں اور فوجی قیادت سے اسرائیلی مظالم کی مذمت تک نہیں ہوتی۔

 

امیر جماعت اسلامی چترال نے عوام الناس اور کاروباری لوگوں سے اپیل کی کہ ان تمام پراڈکٹس کے بائیکاٹ کو یقینی بنائیں جو کسی نہ کسی صورت اسرائیل کو معاشی فائدہ پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ۔ اس موقع پر اہل غزہ کے ساتھ امداد کے طور پر پچاس ہزار روپے اعانت بھی جمع کی گئی۔ یاد رہے کہ الخدمت چترال کی طرف سے اب تک 30 لاکھ روپے اہل غزہ کی امداد کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

 

chitraltimes jamat islami solidarity rally with plastine 9

 

chitraltimes jamat islami solidarity rally with plastine 1

 

chitraltimes jamat islami solidarity rally with plastine 8

 

chitraltimes JTI solidarity rally chitral

chitraltimes jamat islami solidarity rally with plastine 4

chitraltimes jamat islami solidarity rally with plastine 7

chitraltimes jamat islami solidarity rally with plastine 2

chitraltimes jamat islami solidarity rally with plastine 5

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101373