Chitral Times

May 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام چترال کے طول وعرض میں بھارت کی بزدلانہ حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Posted on
شیئر کریں:

جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام چترال کے طول وعرض میں بھارت کی بزدلانہ حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی ہدایت پر بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف آج بروز جمعہ بعد از نمازِ جمعہ چترال لوئیر اور اپر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، لوئیر چترال میں اتالیق پل چترال اور دروش بازار میں “یومِ عزم” کے تحت ریلی نکالی گئی اور احتجاج ریکارڈ کیا گیا ۔ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے آفراد نے شرکت کی اور یوم عزم کے حوالے سے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہیتی کا مظاہرہ کیا گیا اور بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا گیا کہ بھارت کی جارحیت کے خلاف بھر پور طریقے سے عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور عوامی سطح پر پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھر پور جواب دیا جائے گا ۔

 

چترال شہر میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی ناظم اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب آمیر شمالی حاجی مغفرت شاہ ، سابق ضلعی امیر جمشید احمد ، ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جواب دینے کا مطالبہ کیا، مغفرت شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف رینج کے میزائل و دیگر ہتھیار کس لئے ہیں، یہی موقع ہے کہ دشمن کے خلاف استعمال کیا جائے، انھوں نے کہاکہ بزدل دشمن نے ہمارے مساجد اور مدارس کو نشانہ بنایا معصوم شہریوں کو شہید کیا گیاجس جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مقرریں نے کہا کہ چترال کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کےلئے ہر دم تیارہے، اور پاکستان کی سلامتی کےلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کیا جائیگا۔

 

اسی طرح دروش میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لوئر چترال وجیہ الدین نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے اختلاف اپنی جگہ مگر اس وقت سیاست سے بالاتر ہوکر ہم اپنے دشمن کے خلاف بھر پور کردار ادا کرینگے اور پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر محاذ پر افواج پاکستان کے ساتھ مل کر دشمن کی تمام عزائم کو خاک میں ملا دیں گے ۔ امیر جماعت نے مزید کہا کہ اس وقت اتحاد و اتفاق سے ملک کی سالمیت اور بقا کے لیے کام کرنا چاہیے اور کسی بھی غیر زمہ داران بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

 

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک پیچ پر ہیں اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

اسی طرح اپرچترال کے مختلف علاقوں میں بھی جماعت اسلامی اپر چترال کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر ریلی نکالی گئی ، ہیڈ کوارٹر بونی ، موڑکہو وریجون، مستوج ودیگر مقامات پر بھی بھارتی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیئے گئے۔ اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا ، اور اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہرقسم کی قربانی کے لئے تیار ہیں،

 

chitraltimes jamat islami paksitan protest rally against indian aggression 1

 

chitraltimes jamat islami paksitan protest rally against indian aggression 15

 

chitraltimes jamat islami paksitan protest rally against indian aggression 14

 

chitraltimes jamat islami paksitan protest rally against indian aggression 13

 

chitraltimes jamat islami paksitan protest rally against indian aggression 10

 

chitraltimes jamat islami paksitan protest rally against indian aggression 16

 

chitraltimes jamat islami paksitan protest rally against indian aggression 8

 

chitraltimes jamat islami paksitan protest rally against indian aggression 19

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
102239