Chitral Times

May 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن کاغلشٹ کا دوسرادن، مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیاحتی مقام کی صفائی کا کام بھی جاری، سیاحوں سے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل 

Posted on
شیئر کریں:

جشن کاغلشٹ کا دوسرادن، مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیاحتی مقام کی صفائی کا کام بھی جاری، سیاحوں سے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل

 

 

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے حسین و جمیل سیاحتی مقام کاغلشٹ میں منعقدہ تین روززہ فیسٹول کا آج دوسرا دن ہے۔ جہاں پولو، فٹ بال ، ولی بال، کرکٹ اور مختلف ثقافتی اور روایتی کھیل جاری ہیں۔ آج کے ایونٹس میں فٹ بال، کرکٹ اور والی بال کے میچز منعقد کئے گئے۔

جشن قاقلشٹ سے محظوظ ہونے کےلئے ہزاروں کی تعداد میں ملکی، غیر ملکی اور مقامی سیاحوں نے آج قاقلشٹ کا رخ کرکے میچز اور قاقلشٹ کے قدرتی حسن سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔

 

اپرچترال انتظامیہ کی طرف سے تمام سیاح حضرات سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ آپ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور کوڑا کرکٹ ادھر ادھر مت پھینکیں۔
کاغلشٹ فیسٹول نہ صرف ایک جشن ہے بلکہ یہ مختلف روایات اور ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

 

کوڑا کرکٹ ادھر ادھر پھینکنے سے نہ صرف ماحول خراب ہوتا ہے بلکہ کاغلشٹ کے وسیع عریض میدان میں گھومنے والے اعلیٰ نسل کے جنگلی حیات اور مال مویشیوں کے مرنے کا خطرہ بھی لاحق ہوتا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ٹی،ایم،اے مستوج اور موڑکہو/تورکہو کاغلشٹ ایریا میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی میں مصروف ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تماشائیوں اور سیاحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ آپ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 

chitraltimes kaghlasht shop bazar

chitraltimes kaghlasht meadows cleanliness campaign 6

chitraltimes kaghlasht meadows cleanliness campaign 5

 

chitraltimes kaghlasht meadows cleanliness campaign 4

 

chitraltimes kaghlasht meadows cleanliness campaign 3

 

chitraltimes kaghlasht meadows cleanliness campaign 1

 

chitraltimes kaghlasht meadows cleanliness campaign 2

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101390