Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن شندور سے پہلے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ودیگر اعلیِ حکام کا دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندور کا دورہ

شیئر کریں:

جشن شندور سے پہلے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس ودیگر اعلیِ حکام کا دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندور کا دورہ

مستوج ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی, کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اپر چترال اور دوسرے متعلقہ افیسران کے ہمراہ منگل کے روز دنیا کی بلند ترین پولوگراونڈشندور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر  ڈپٹی کمشنر ضلع غذر،  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع غذر، جی ایم  ایونٹ خیبرپختونخوا ٹورزم ڈیپاڑمنٹ محمد علی، صدر پولوایسوسی ایشن چترال شہزادہ سکندرالملک اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھے ۔ شندور فیسٹول کے تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

میٹنگ میں شندور فیسٹول کا انعقاد اور اس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ شندورپولوگراونڈ کا جائزہ لینے کے بعد واپسی پر ڈپٹی کمشنر نے لاسپور میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں لاسپور کے نمائندوں اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عوامی نمائندوں اور دوسرے عمائدین نے شندور میلہ سے قبل اہالیان لاسپورکے تحفظات ڈپٹی کمشنر کے گوش گزار کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے جملہ شراکاء کو یقین دلایا کہ شندور فیسٹیول سے پہلے اپ لوگوں کے تمام تر تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گئ اور تمام سرگرمی سے قبل اہالیان لاسپور کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

عمائدین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو شندور میلہ سے قبل اہالیان علاقہ کو اعتماد میں لینے اور ان کے جملہ تحفظات کو دور کرنے کے اظہار پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی حلقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ ان کو کسی بھی سرگرمی سے قبل ان کے ساتھ مشاورت کرے تاکہ شندور میلہ بخیرو خوبی اپنے احتتام کو پہنچے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ہرچین میں سرکاری گودام کا بھی دورہ کیا اور اسٹاک میں موجود گندم کا معیار چیک کیا۔انھوں نے متعلقہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال کو صاف اور معیاری گندم کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

chitraltimes dcs upper and lower chitral ghazr visit sandur 1 chitraltimes dcs upper and lower chitral ghazr visit sandur 3 chitraltimes dc upper chitral visit shandur laspur and wheat goodown 2  chitraltimes dc upper chitral visit shandur laspur and wheat goodown 10 chitraltimes dc upper chitral visit shandur laspur and wheat goodown 11 chitraltimes dc upper chitral visit shandur laspur and wheat goodown 13 chitraltimes dc upper chitral visit shandur laspur and wheat goodown 16


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
75338