Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جشن آزادی کے موقع لوئر چترال پولیس لائن میں پرچم کشائی کی تقریب

شیئر کریں:

جشن آزادی کے موقع لوئر چترال پولیس لائن میں پرچم کشائی کی تقریب

تقریب کے مہمان خصوصی ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے پرچم کشائی کی

آج کا دن وطن سے وفا کے عہد کا دن ہے،ملکی سلامتی و امن و امان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ڈی پی او

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی طرح ضلع لوئر چترال میں لوئر چترال پولیس کی جانب سے 14 اگست جشن آزادی نہایت جوش وجذبہ سے منایا جارہا ہےاس پرمسرت موقع پر پرچم کشائی کی تقریب لوئر چترال پولیس لائن میں ہوئی جہاں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی دی ۔

 

تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی و امن وامان کیلئے دعا کرائی اور یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اس موقع پر ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی،ایس ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین RI پولیس لائن انسپکٹر قربان خان ود یگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

 

خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہاکہ آج کا دن وطن سے وفا کے عہد کا دن ہے۔ہمارے شہداء کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت سرزمین پاکستان شاد و آباد ہے ۔ ملکی سلامتی و امن و امان کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ ہم آج کے دن شہداء پولیس جو ملک و قوم کے ہیرو ہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

 

اس قبل جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی ہدایات ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین و دیگر پولیس افسران نے لوئر چترال پولیس کی جانب سے سٹی بازار چترال میں راہگروں، موٹر سائکلسٹ، گاڑیوں اور بچوں میں پاکستانی جھنڈے تقسیم کئیں۔

chitraltimes independence day celebrations lower chitral police 1 chitraltimes independence day celebrations lower chitral police 10

chitraltimes independence day celebrations lower chitral police 9

chitraltimes independence day celebrations lower chitral police 6

chitraltimes independence day celebrations lower chitral police 4 chitraltimes independence day celebrations lower chitral police 5

chitraltimes independence day celebrations lower chitral police 2 chitraltimes independence day celebrations lower chitral police 3

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
92080