جاپانی سیاح لڑکی یوکی نے اسلام او ر چترال کے لوگوں سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لی
چترال (فخرعالم) جاپان کی شہری سیاح لڑکی نے اسلام او ر چترال کے لوگوں کے اخلاق اور تہذیب سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی سیاح لڑکی یوکی تاسوکاڈا Yuki Tsukada نے اسلام قبول کر لیا۔چترال کے معروف عالم دین اور مذہبی سکالر مولانا حبیب اللہ کے ہاتھوں شاہی مسجد چترال میں کلمہ پڑھہ کر مشرف بہ اسلام ہوئی ۔انہوں نے نو مسلم خاتون کا نام ذہرہ رکھ لیا جو کہ خاتون نے خود تجویز کیا تھا۔ اس موقع پر ذہرہ نے کہا کہ ان کا تعلق جاپان سے ہے اور وہ چار مرتبہ چترال کا دورہ کر چکی ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام کا با قاعدہ رسر چ کر چکی ہیں ،اسلام اور چترال کے لوگوں کے اخلاق سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے اوپر کسی کا کوئی دباو نہیں اور وہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپان میں ان کے والدین اور ایک بھائی موجود ہیں اور وہ اپنے اس فیصلے پر اپنے خاندان کو باقاعدہ اطلاع کر دی ہے۔اور وہ اسلام قبول کر نے کے بعد بہت خوشی محسو س کر رہی ہیں۔