
جامعہ چترال نے بی اے سپلیمنٹری امتحان کیلئےشیڈول جاری کردیا
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ )جامعہ چترال کے زیرانتظام بی اے پارٹ اور پارٹ ٹو سپلیمنٹری امتحان کی شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے . کنٹرولر ایگزامینیشن کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق یہ امتحانات دسمبر2019 کے تیسرے ہفتے میں منعقد کئے جائنگے ، اُن تمام طلباوطالبات کو مطلع کیا گیا ہے کہ جو بی اے 2019کے سالانہ امتحا ن میں بعض مضامین میںکمپارٹ ہیں داخلہ لے سکتے ہیں. نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 20نومبرتک ، ڈبل فیس کے ساتھ 27 نومبراورٹرپل فیس کے ساتھ 4دسمبر2019تک فارم جمع کئے جاسکتے ہیں. داخلہ فارم جامعہ کے ویب سائیٹ سے پرکرکے آن لائن ہی جمع کیا جاسکتا ہے .تاہم بینک رسید کے ساتھ داخلہ فارم مقررہ تاریخوںکے اندرکنٹرولرایگزامنیشن کےد فترمیں بھی جمع کئے جاسکتے ہیں. امتحانات 20دسمبر2019سے شروع ہونگے.