جامعہ چترال میں ’’موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں ادب و ثقافت‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی ادبی کانفرس
جامعہ چترال میں ’’موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں ادب و ثقافت‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی ادبی کانفرس کا انعقاد
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) جامعہ چترال میں “موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں ادب و ثقافت” کے موضوع پر دو روزہ قومی ریسرچ کانفرس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا اہتمام خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے انگلش ڈیپارٹمنٹ اور جامعہ چترال کے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے صدر ملک کے مشہور ادیب و محقق پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام خالص تھے، جبکہ خاص مہمان کی حیثیت سے چیئرپرسن پاکستان اکیڈمی ادبیات پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف مدعو تھیں۔ اعزازی مہمانوں کی حیثیت سے پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی اور پرفیسر ڈاکٹر ناصر وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی شریک تھے۔
کانفرنس کے کلیدی مقررین میں ڈاکٹر خالد خان سابق ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ/ ڈائریکٹر ڈائریکریٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر امجد سلیم چیئرمین انگلش ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور، پروفیسر ضیغم حسن زووالوجی ڈیپارٹمنٹ جامعہ پشاور، پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغہ امتیاز)، ڈاکٹر الطاف قادر پروفیسر شعبہ تاریخ جامعہ پشاور، ڈاکٹر اسلم میر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن، اور ڈاکٹر الیاس حسن چیئرمین شعبہ ایجوکیشن ہزارہ یونیورسٹی شامل تھے۔
کانفرنس کے بارہ متوازی اکیڈیمیک نشتسوں میں ستر ریسرچ سکالروں نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔ ریسرچ سکالروں کا تعلق ملک کے چاروں صوبوں کی مختلف جامعات سے تھا۔
کانفرس کے اختتام پر صدرِ کانفرنس پروفیسر عبدالسلام خالص اور مہمانِ خاص پروفیسر نجیبہ عارف نے کانفرس کے انعقاد کو شاندار اور کامیاب قرار دیا، اور منتظم جامعات (خوشحال خان خٹک یونیورسٹی اور جامعہ چترال) کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔