Chitral Times

Oct 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تین ماہ میں 93لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخواکارخ کیا، زاہد چن زیب

Posted on
شیئر کریں:

تین ماہ میں 93لاکھ سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخواکارخ کیا، زاہد چن زیب
سیاحت کے فروغ کیلئے تمام ٹورازم اتھارٹیز صوبہ میں مختلف سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد یقینی بنائیں،نشترہال پشاور میں جلد ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے، مشیر سیاحت و ثقافت

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوازاہد چن زیب نے کہاکہ تین ماہ میں 93 لاکھ سے زائد سیاحوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ تمام ٹورازم اتھارٹیز صوبہ میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار مشیر سیاحت زاہد چن زیب نے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس روم میں تمام ٹورازم اتھارٹیز کے مشترکہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا بختیار خان، ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر، ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شارخ خان، ڈی جی کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان، ڈی جی سپیشل پرپس کالاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی منہاس الدین، ڈی سی سوات و ڈی جی اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شہزادخان، ڈی جی کمراٹ ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

 

مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے کہاکہ صرف تین ماہ میں صوبہ میں ریکارڈ سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیایہ سیاحوں کا صوبہ کی حکومت اور ان اتھارٹیز پر اعتماد ہے جسے مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ یکم مئی سے 31 جولائی 2024 تک 93لاکھ سے زائد سیاحوں نے صوبہ خیبرپختونخو اکے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ سیاحت کے فروغ کیلئے تمام ٹورازم اتھارٹیز صوبہ میں مختلف سیاحتی و ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ نشترہال پشاور میں جلد ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام اتھارٹیز نے سیاحتی مقامات پر کی جانے والی سیاحتی سرگرمیوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات پر مشیر سیاحت و ثقافت کو بریفنگ دی۔مشیر سیاحت نے ایڈونچر ٹورازم، ہوٹلز اوررینٹ اے کار سروس سمیت سیاحت سے منسلک سٹیک ہولڈرز کوٹورسٹ سروسز ونگ کیساتھ رجسٹریشن کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ تمام اتھارٹیزخیبرپختونخوا گورنمنٹ ریسٹ ہاؤسز اینڈ ٹورازم پراپرٹیز(ڈیویلپمنٹ، مینجمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 2020 پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔آخر میں انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ اور رونمائی کیلئے تمام اتھارٹیزاپنا ڈیٹا کے پی ٹورازم کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ پر اپ لوڈ کریں تاکہ سیاح اس بارے میں معلومات باآسانی حاصل کرسکیں۔

 

chitraltimes kpcta meeting on tourism kvda 2 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
91812