تین دن بارش اور برفباری کے بعد چترال ٹاون کا موسم خوشگوار، چترال ٹاون کے چاروں اطراف پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
تین دن بارش اور برفباری کے بعد چترال ٹاون کا موسم خوشگوار، چترال ٹاون کے چاروں اطراف پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے روز برفباری کے بعد موسم صاف ہونے اور دھوپ نکلنے پر چترال ٹاون کے چاروں اطرف میں سفید چادروں میں ملبوس پہاڑ ایک خوش نما منظر پیش کرنے لگے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر شہریوں کی بڑی تعداد ٹولیوں کی صورت میں باہر نکل آئی اور برموغ لشٹ، چیو ڈوک، شاڈوک، بکرآباد کے تریچمیر ویو پوائنٹ، گرم چشمہ روڈ پرواقع مار خور پائنٹ اور لینیک میں واقع اسامہ پارک کی سیر کی اورحسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔شہریوں کا کہنا تھاکہ طویل عرصے تک بارش نہ ہونے کی صورت میں چترال کی خوبصورتی ماند پڑنے کا خطرہ پیدا ہوگیاتھا اور چترال ٹاؤن اورمضافات میں ایک فٹ برف پڑنا انتہائی خوش آئند بات اور علاقے کے لئے نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہاکہ برف پڑنے کے بعد چترال کی خوب صورتی کو چار چاند لگ گیا ہے جس کا وہ مزہ لے رہے ہیں۔