تھانہ لٹکوہ کے حدود میں فریقین کے درمیان 30 سال پرانا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل
تھانہ لٹکوہ کے حدود میں فریقین کے درمیان 30 سال پرانا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل
چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر عوام کے درمیان معمولی تنازعات کو معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین اور انچارچ ڈی۔ار۔سی لٹکوہ HC جاوید اکبر کی کاوشوں سے علاقہ منور گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان 30 سال پرانا جائداد کا تنازعہ معتبرات علاقہ کی موجودگی میں باہمی مشاورت سے حل کیا گیا۔شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈسپیوٹ ریزولیشین کونسل ممبران اور معتبرات علاقہ کی موجودگی میں دونوں فریقین کے افراد تنازعے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوگئے۔