
تورکہو روڈ کیلئے مختص فنڈجاری کئے جائیں تاکہ پلوں کی تعمیر سردیوں سے پہلے ممکن ہوسکے۔ سلطان وزیر
تورکہو( نمائندہ چترال ٹائمز ) سابق کمشنر اور سابق ضلعی صدر آل پاکستان مسلم لیگ سلطان وزیر نے کہاہے کہ تورکہوروڈ کیلئے سال ۲۰۲۱کیلئے کوئی فنڈ جاری نہیں ہوا۔ جبکہ ٹھیکہ دار کی طرف سے دس کروڑ روپے تک منصوبے پر لگایا گیا ہے مگران کو ادائیگی اب تک نہیں ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے کام میں تعطل کا خدشہ ہے ۔
ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ تورکہوروڈ کی تخمینہ لاگت تقریبا ایک آرب روپے ہے اور اب تک ۴۳کروڑ روپے کی ادائیگی ہوئی ہے جبکہ گزشتہ سال چارکروڑ روپے کا اجرا کیا گیا تھا ۔جبکہ روان سال ابتک کوئی فنڈجاری نہیں ہوا۔
انھوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سال ۲۰۲۱کیلئے مختص فنڈ ۲۵کروڑ روپے صوبائی حکومت کو جاری کئے جائیں تاکہ موسم سرما کی آمد سے پہلے استارو، ورکوپ اور رائین کے پلوں کی تعمیر بھی مکمل کیا جاسکے۔