
تورکہو روڈ میں تعمیراتی کام میں سست روی کے خلاف تورکھو اور یوسی تریچ کے عوام سراپا احتجاج ، اکتوبر کے اخر تک 7 کلومیٹر سڑک پرترکول بچھانے کی یقین دہانی پر جلسہ پرآمن منتشر
تورکہو روڈ میں تعمیراتی کام میں سست روی کے خلاف تورکھو اور یوسی تریچ کے عوام سراپا احتجاج ، اکتوبر کے اخر تک 7 کلومیٹر سڑک پرترکول بچھانے کی یقین دہانی پر جلسہ پرآمن منتشر
اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) بونی بوزند تورکہو روڈ میں تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث آج ورکوپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں استاروسے لیکر ریچ اور تریچ کے عوام شریک ہوئے ، عوامی حلقوں کے مطابق تورکہو روڈ کے لے حکومت کے طرف سے 11 کروڑ خطیر فنڈ ریلیز ہونے کے باوجود محکمہ C&W اپر چترال کی نااہلی کی وجہ سے کام انتہائی ناقص اور سست رو ی کا شکار ہے. مقرریں نے ضلعی انتظامیہ ، صوبائی حکومت اور خصوصا منتخب نمائندوں کوآڑے ہاتھوں لیا ، اورکام کی سست روی کا ذمہ داران متعلقہ لوگوں کو ٹھرایا ، تاہم جلسہ کے اخر میں اے۔ ڈی ۔سی ، اے ۔سی موڑکہو تورکہو اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو موقع پر پہنچ گئے، جن کے ساتھ احتجاجی مظاہرین نے ایک تحریر ی معاہدے کے بعد جلسہ کے شرکاٗ پرآمن منتشر ہوئے،
تحریری معاہدے کے مطابق مذکورہ ٹھیکہ دار اس سال سردیوں سے پہلےسات کلومیٹر ترکول اور چھ کلومیٹر کمپیکشن ۳۰اکتوبر ۲۰۲۴ تک مکمل کرکے کام ورک پلان کے مطابق مکمل کرنے کا پابند ہوگا۔ اور ساتھ مذید کام میں بہتری لانے کے لئے مشینری اور ڈمپر میں اضافہ کریگا تاکہ کام بروقت تکمیل کو پہنچنے.