
تورکہوروڈپرپلوں کی تعمیرمیں تاخیرکیوجہ سے قیمتی جان کا ضیاع ہوا۔۔شہزادہ افتخارالدین
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخار الدین نے تورکھو میں استارو کے مقام پر پل کے ٹوٹ جانے اور اس کے نتیجے میں ایک قیمتی انسانی جان کی ضیاع پر گہری افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی قرار دی ہے۔ گزشتہ دن چترال ٹائمزڈاٹ کام سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تورکھو روڈ میں چار مقامات پر آرسی سی پلوں کی تعمیر میں غیر ضروری اور غیر معمولی تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں مرکز میں نواز شریف حکومت کابہانہ کرنے والی پی ٹی آئی قیادت کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تورکھو روڈ میں پلوں کی تعمیر میں تاخیر سے تریچ سمیت تین یونین کونسلوں کے عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے جس پر انہیں افسوس ہے۔