
تورکہو، ایک اور جوان سال بیٹی نے دریاچترال میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا
تورکہو(نمائندہ چترال ٹائمز) تورکہو میںایک اورجوان سال دوشیزہ نے مبینہ طور پر دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کاخاتمہ کردیا ہے . ابتدائی اطلاعات مطابق ورکوپ تورکہو سے تعلق رکھنے والی میٹرک کی طالبہ مسماۃ ش بی بی دختر ایم رفیع گزشتہ دن اچانک گھرسے غائب ہوگئی ہے،ان کی تالاش جاری تھی کہ دریں اثنا ان کے بھائی رحیم نے مقامی پولیس کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بہن مرگی کے مرضمیں مبتلا تھی اورکئی دفعہ ان کو مرگی کا دورہ بھی پڑا تھا. تاہم گزشتہ دن وہ گھر سے نکل کر دریا چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے . جس کی چپل وغیرہ دریا کے کنارے ملے ہیں.شاگرام پولیس نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ پولیس اس سلسلے میں انکوائری کررہی ہے اورلاش کی تلاش بھی جاری ہے . طالبہ کی عمر تقریبا سترہ برس تھی اوروہ میٹرک کی طالبہ تھیں.
یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال میں خودکشی جیسی غیراسلامی فعل میں روزبہ روز اضافہ ہورہا ہے ، مگرتمام متعلقہ سرکاری وغیرسرکاری ادارے خاموش تماشائی کا کردار اداکررہے ہیں. اوردوسری طرف متاثرہ خاندان اس سلسلے میں مقامی پولیس سے تعاون کیلئے کسی طرحتیار نہیں. جس کی وجہ سے ابھی تک کسی ایک بھی کیس کی تہہ تک پولیس نہ پہنچ سکی ہے . اورمقامی پولیس بھی مجبورا متاثرہ خاندان اور رشتہ داروںکی رپورٹ اورایما کے مطابق خودکشیوں کے فائلوںکو داخل دفتر کرنے پر مجبور ہوتی ہے .