
تنظیم نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبد اللہ گل پریس کلب کے مہراکہ پروگرام میں مدعو
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پریس کلب کے مہراکہ پروگرام میں اتوار کے دن صبح 10بجے ممتاز دانشور اور تنظیم نوجوانان پاکستان کے چیرمین عبداللہ گل (جنرل حمید گل کے فرزند) مہمان خصوصی ہوں اور ملکی حالات پر اظہار خیال کریں گے۔ پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے پروگرام میں شرکت کے لئے ہر خاص وعام کو دعوت دی ہے۔
یادرہے کہ سنیئر تجزیہ کار اور مرکز دانش میثاق کے ڈائریکٹر اور تحریک جوانان پاکستان کے مرکزی چئیرمین 21 جون سے چار روزہ دورے پر چترال آرہے ہیں۔ عبداللہ گل سابق جنرل حمید گل کے فرزند ہیں ۔ چترال کے دورے کے موقع پر مہمان گرامی چترال کے نوجوانوں، دانشوروں، وکلاء اور زندگی کے مختلف طبقے کے افراد سے مخاطب ہوں گےاور ان سے تبادلہ خیال کریں گے۔اور پولو گراونڈ چترال میں ایک نمائشی میچ میں پولو کھیلیں گے۔ عبداللہ گل چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (سی اے ای ایچ) کے دعوت پر چترال تشریف لارہے ہیں۔
عبداللہ گل چترال کے دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں ومختلف مکاتب فکر سے چترال پریس کلب کے پروگرام مہراکہ میں خطاب کریں گے۔ جبکہ دوسرے دن وہ بمبوریت کا دورہ کریں گے وہاں بمقام شیخاندہ کلاں میں ایک روزہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ اس سے اگلے دن وہ بار کونسل چترال سے بھی خطاب فرمائیں گے۔ اپنے دورے کے اخری دن مہمان گرامی بونی میں”پاکستان کو درپیش چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار” کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کریں اور ساتھ ہی اپر چترال کے بار کونسل کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔