تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئیں، نیپرا رپورٹ – ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر
تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئیں، نیپرا رپورٹ – ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر
اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) اپریل تا جون 2024 کے دوران صارفین کو زائد بل موصول ہونے کے معاملے پر نیپرا کے افسران نے اپنی رپورٹ مرتب کر کے اتھارٹی کو پیش کر دی۔نیپرا کی رپورٹ میں تمام تقسیم کار کمپنیاں بشمول کے الیکٹرک زائد بلنگ میں ملوث پائی گئی ہیں جس پر اتھارٹی نے زائد بلنگ کے معاملے پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ اتھارٹی نے رپورٹ کی روشنی میں تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک کو ہدایات جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔نیپرا ہدایات کے مطابق اپریل 2024 سے جون 2024 کے دوران مقررہ بلنگ مہینوں سے کم ریڈنگز کے لیے تناسب کی بنیاد پر وصول کیے گئے صارفین کو ریکارڈ شدہ اصل یونٹس کے ساتھ ایڈجسٹ کیا جائے۔مقررہ بلنگ مہینے سے کم ریڈنگ کے لیے تناسب کی بنیاد پر وصول کیے گئے صارفین جو بل ادا نہیں کر سکے، ان پر لیٹ پیمنٹ سرچارج نہیں لگایا جائے گا اور جن صارفین نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ بلوں کی ادائیگی کی ہے انہیں بھی ایڈجسٹ کیا جائے۔ اوسط بلنگ سے بچنے کے لیے فوری طور پر خراب میٹروں کو تبدیل کیا جائے۔تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ میٹر ریڈنگ میں کنزیومر سروسز مینول کی شقوں پر عمل کریں اور تمام ہدایات کی تعمیل کی رپورٹ 30 دنوں کے اندر جمع کرائی جائے۔
ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر
اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہوگیا۔ انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کا بند کردیا گیا ہے۔قبل ازیں 26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہوگئی ہے۔رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی ا?ٓزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، جس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں فائر وال سسٹم کی تنصیب کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تنصیب کے بعد اب آزمائش شروع کی گئی ہے۔