Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام اضلاع کے حفظ و قرات کے مقابلے 31مارچ تک مکمل ہو جائیں گے..ایڈمنسٹریٹراوقاف

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبے کے تمام اضلاع کے حفظ و قرات کے مقابلے 31مارچ2019تک مکمل ہو جائیں گے۔ تمام آٹھ درجات میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کے نام صوبائی سطح کے مقابلوں کیلئے محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کو بھیجے جائیں گے۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے حفظ کے صوبائی سطح پر مقابلے 24اپریل 2019کو اور قرات کے صوبائی مقابلے 25اپریل کو اوقاف آڈیٹوریم چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد کئے جائیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے خیبر پختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ پروگرام کے مطابق ضلعی اور صوبائی سطح پر حفظ و قرات کے مقابلوں کے انتظامات کر کے اضلاع کی سطح پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کے نام ایڈ منسٹریٹر اوقاف کو ٹھیک10اپریل2019تک بھیج دیں تا کہ انہیں 35ویں قومی حفظ و قرات کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے وزارت مذہبی امور، عشر اور زکواۃ اسلام آباد کو بھیج دیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18530