
ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی
ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے پیسکو سوات سرکل میں بجلی کی فراہمی بند رہے گی
سوات (چترال ٹایمزرپورٹ ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی اور مرمتی کاموں کی وجہ سے سوات سرکل کے مختلف گرڈ سٹیشنز سے بجلی کی فراہمی 26,25 اور 31جولائی 2023 کو صبح سات بجے سے دوپہربارہ بجے تک معطل رہے گی۔ پیسکو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جی ایس ایس ڈگر بونیراور 132کے وی جی ایس ایس درگئی سے بجلی کی فراہمی 26,25 اور 31جولائی 2023 کو صبح سات بجے سے دوپہربارہ تک معطل رہے گی۔