Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، این ایف سی ایوارڈ کے لئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کا عہد، چترال میں غیرضروری لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ 

Posted on
شیئر کریں:

تحصیل کونسل چترال کا اجلاس، این ایف سی ایوارڈ کے لئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کا عہد، چترال میں غیرضروری لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہوئے اس کا جائز اور آئینی حق عصب کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی اور اس ظلم وناانصافی کے خلاف چترال بھر کے بلدیاتی نمائندے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شریک ہوتے ہوئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں بھر پور حصہ لیں گے۔ منگل کے روز اسپیکر فخر اعظم کی صدارت میں منعقد ہ اجلاس میں اراکین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈزکی عد م ادائیگی کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے، نئے منصوبے شروع کرنا دور کی بات جبکہ یہاں ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں، شہری سہولیات کی فراہمی متاثر ہے۔

 

ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کے باعث صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو پی ایف سی ایوارڈ بھی دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے جس سے بلدیاتی ادارے مفلو ج اور غیر فعال ہوگئے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ این ایوار ڈ کے تحت وفاقی محصولات میں خیبر پختونخوا کے لئے مختص حصہ، اے جی این قاضی فارمولا کے تحت پن بجلی کا خالص منافع کی بھاری رقم 2022ارب روپے، تیل وگیس کی رائیلٹی، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے مختص فنڈ، تمباکو سیس میں صوبے کا حصہ فوری طور پر صوبائی حکومت کو ٹرانسفر کئے جائیں۔ اس موقع پر رمضان المبارک کے دوران چترال میں بجلی کی غیر ضروری لوڈ شیڈنگ کے سلسلے کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

 

اجلاس سے سجاد احمد خان، چارویلو منیر احمد، وجیہہ الدین، محمد نبی خان، نیاز الرحمن، شیر فراز خان، محمد رحمن، منظور احمد، اسد الرحمن، نوروز خان،، فضل الرحمن، عمران خان، عبدالحکیم پسوال، عبداللہ جان، مفتی ضمیر، نیاز الرحمن، امان اللہ خان نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ صوبے کا حق وفاق سے حاصل کرنے کے معاملے وہ ایک جھنڈے تلے جمع ہیں اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں وہ کسی بھی قربانی کے لئے تیار ہیں۔ بعدازاں اجلاس کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

 

chitraltimes tehsil council chitral meeting 7

 

chitraltimes tehsil council chitral meeting 5

chitraltimes tehsil council chitral meeting 13

chitraltimes tehsil council chitral meeting 12

chitraltimes tehsil council chitral meeting 8 scaled

chitraltimes tehsil council chitral meeting 6

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
99556