Chitral Times

Jul 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز کے زیر صدارت عمائدین علاقہ کا ایک مشاورتی اجلاس، شہزادہ خالد پرویز پر مکمل اعتماد کااظہار اور تعاون کی یقین دہانی

Posted on
شیئر کریں:

تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز کے زیر صدارت عمائدین علاقہ کا ایک مشاورتی اجلاس، شہزادہ خالد پرویز پر مکمل اعتماد کااظہار اور تعاون کی یقین دہانی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز کے زیر صدارت تحصیل چترال کے عمائدین کا ایک مشاورتی اجلاس ان کے رہائش گاہ زرگراندہ چترال میں منعقد ہوا۔ جس میں منتخب بلدیاتی نماٸندگان، علاقہ کے عماٸدین کوہ ایر ، گرم چشمہ سے آرندو اور عشریت کے عمائدین کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ خالد پرویز نے شرکاہ کو موجودہ سیاسی حالات، مستقبل کے لۓ اپنی ترجیحات اور لاٸحہ عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔اور لوگوں سے آئیندہ کے لائحہ عمل اور علاقے کی بہتر مفاد میں دوسری پارٹی میں شامل ہونے کے لیے انھیں اختیار دینے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ میں اُس پارٹی میں شامل ہونگا جس کی صوبے میں حکومت بننے کے قوی امکانات ہو ، تاکہ علاقے کو فائدہ پہنچے ۔
علاقہ عماٸدین نے اپنے خطاب میں نے شہزادہ محی الدین کی چترال کیلۓ خدمات کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔اور آٸیندہ ہونے والے جنرل الیکشن میں شہزاہ خالد پرویز کو اپنی بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
شرکاہ اجلاس نے شہزادہ خالد پرویز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ اختیار شہزادہ خالد کے حوالہ کرتے ہوۓ اس بات کا تہیہ کرلیا کہ اٸیندہ بھی شہزادہ خالد پرویز جو بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے چترال کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر شہزادہ خالد پرویز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

chitraltimes shahzada khalid pervaz meeting with elites of Chitral 2 chitraltimes shahzada khalid pervaz meeting with elites of Chitral 3 chitraltimes shahzada khalid pervaz meeting with elites of Chitral 11 chitraltimes shahzada khalid pervaz meeting with elites of Chitral 12

chitraltimes shahzada khalid pervaz meeting with elites of Chitral 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80843