Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تجاریونین چترال کے منتخب ہونے والے صدر اور ان کی کابینہ کو یونین کی آئین کی خلاف ورزی پر کالعدم قرار دیا گیا، نورا حمد خان چارویلو اور ان کا کابینہ کے کسی رکن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عبوری صدر شیخ فضل واحد

Posted on
شیئر کریں:

تجاریونین چترال کے منتخب ہونے والے صدر اور ان کی کابینہ کو یونین کی آئین کی خلاف ورزی پر کالعدم قرار دیا گیا، نورا حمد خان چارویلو اور ان کا کابینہ کے کسی رکن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عبوری صدر شیخ فضل واحد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تجاریونین چترال کے عبوری صدر شیخ فضل واحدنے تجاریونین چترال کے حال ہی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر اور ان کی کابینہ کو یونین کی آئین کی خلاف ورزی پر کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام تاجر برادری اور متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر واضح کردیا ہے کہ نورا حمد خان چارویلو اور ان کا کابینہ کے کسی رکن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

 

منگل کے روز چترال پریس کلب میں عبوری کابینہ کے ارکان اور ایگزیکٹوممبران امجد حسین، سیف الاحمد سیفی، محمد ہارون،طاہر زمان آہل اور سابق صدر تجاریونین حبیب حسین مغل کی معیت میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تجاریونین چترال باضابطہ طور پر ایک متفقہ اور منظور شدہ دستور العمل کے مطابق چالو تنظیم ہے جس کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن نوراحمد خان چارویلو انتخابات کے فوری بعد ہی اس کی دھجیان بکھیرنے کی کوشش کی جوکہ تاجر برادری کے لئے ناقابل برداشت فعل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس دستور کے مطابق تقریب حلف وفاداری میں نئی کابینہ کے حلف اٹھانے تک عبوری کابینہ اس یونین کا مجاز اور ذمہ دار فورم ہے لیکن نو منتخب صدر نے دستور کو پس پشت ڈال کر غیر منظم انداز میں تقریب حلف وفاداری منعقد کی اور ریاست کی کسی ذمہ دار کی بجائے ایک دکاندار کے سامنے حلف اٹھایا۔

 

شیخ فضل واحد نے مزید کہاکہ الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت تمام امیدواراں ایک بیان حلفی کے ذریعے اس بات کا عہد کیا تھاکہ وہ عبوری کابینہ کے تمام فیصلوں کا پابند رہیں گے جس میں تقریب حلف وفاداری تک کے تمام مراحل کا ذکر موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کی اتحادواتفاق کو برقرار کھنے کے لئے ان انتخابات کو کالعدم قراردی جاتی ہے جبکہ از سر نو انتخابات کا فیصلہ عنقریب کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ تجار برادری سے مشاورت کے بعد تجار برادری کے مفاد میں یہ اقدام اٹھایا گیا۔

 

 

WhatsApp Image 2024 11 06 at 6.06.27 PM

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95179