
بی ایل ایس او آفس بونی میں قرآن پاک کے نادرنسخے اور اہلبیت سے منسوب اشیاء کی نمائش جاری
بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قر آن پاک کے نادر نسخے اور ا ہلبیت سے منسوب اشیاء ایک ہفتے یعنی 13 نومبر 2018 ء سے 18 نومبر 2018 ء تک عوام کے لئے پیش کیا جارہا ہے ۔اب تک کئی شخصیات نے اس سلسلے میں BLSO کا دورہ کیا اور انھوں نے اس میں گہری دلچسپی لیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدائت الرحمن ، مولانا فدا ،اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن مستوج ،تحصیل ناظم سب ڈویژن مستوج ،نائب ناظم مستوج،صوابی یونیورسٹی کے اساتذہ ،طلباء و طلبات ،وکلاء نے قرآن پاک کے قدیم نسخے اور اھلبیت سے منسوب متبرکات کو دیکھا اور اس میں گہری دلچسپی لی۔ایم ۔پی ۔اے ہدائت الرحمن نے یقین دلایا کہ وہ BLSO کے ساتھ ہر ممکن تعاؤ ن کریں گے ۔