Chitral Times

Dec 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں: وزیراعلٰی

Posted on
شیئر کریں:

بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں: وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کا باکو آزربائیجان میں کوپ29 کانفرنس میں اظہارِ خیال
باکو آزربائیجان میں COP29 کانفرنس کے دوران پاکستان پویلین میں ماحولیاتی تحفظ اور کاربن مارکیٹ حکمت عملیوں پر مباحثہ کا بھی انعقاد

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) 8.kکے ہمراہ اعلیٰ پالیسی ساز، ماحولیاتی ومالیاتی ماہرین، اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی. مباحثے میں خیبرپختونخوا کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز اور ماحولیاتی تغیر کو مثبت سمت دینے کے لئے موجود مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا. تقریب کا آغاز ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان کی تفصیلی پریزنٹیشن سے ہوا، جس میں صوبے کو درپیش ماحولیاتی خطرات، جیسا کہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، اور جنگلات کی کٹائی کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے پریزنٹیشن میں خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل اور عالمی کاربن مارکیٹس سے استفادے کے لیے کلائمیٹ فنانس پائپ لائن کے قیام کی حکمت عملی پر زور دیا. اس کے بعد، بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جنید ڈیار نے صوبے کی شجرکاری کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

 

انہوں نے قدرتی ماحولیاتی ساخت کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کو فروغ دینے، اور کاربن کریڈٹس حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرنے میں پروجیکٹ کی اہم کامیابیوں کا جائزہ پیش کیا۔ تقریب میں ایک اعلیٰ سطحی پینل مباحثہ بھی شامل تھا، جس کی نظامت ایف سی ڈی او کی مالی معاونت سے چلنے والے سیڈ پروگرام کے ٹیم لیڈر حسان خاور نے کی۔ یہ پروگرام خیبرپختونخوا کو کلائمیٹ فنانس ٹرانزیکشنز پائپ لائن کے قیام میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ محکمہ جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے سیکرٹری شاہد زمان نے بتایا کہ صوبہ، اپنی وسیع جنگلاتی بنیاد کو کاربن مارکیٹس میں استعمال کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ بین الاقوامی ماحولیاتی و مالیاتی ماہر نک ہیزلم نے خیبرپختونخوا کے لیے عالمی ماحولیاتی مالیاتی وسائل حاصل کرنے کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی، جس میں ادارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانے اور نجی شعبے کی شمولیت جیسے اقدامات شامل تھے۔ ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل کی نمائندگی کرتے ہوئے کاشمالی خان نے ماحولیاتی منصوبوں میں جدت لانے کے لئے بین الاقوامی تعاون اور علم کے تبادلے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ماحولیاتی منصوبوں کی معاشی صلاحیت پر زور دیا اور بتایا کہ ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ پاکستان بھر میں 10 ملین ملازمتیں پیدا کرے گا، جس میں خیبرپختونخوا کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے صوبے میں پبلک-پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں، ایکو ٹورزم زونز، اور شجرکاری پروگرامز کے کامیاب نفاذ پر بھی روشنی ڈالی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ تقریب کے اختتام پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے دفتر میں ماحولیاتی تبدیلی کے سربراہ، ایم این اے فیصل امین خان نے تقریب کو جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں اپنی جانیں قربان کرنے والے فارسٹ کارکنوں کے نام منسوب کیا۔ انہوں نے ان کی قربانیوں کو ماحولیاتی تحفظ کے لئے خیبرپختونخوا کے عزم کا ثبوت قرار دیا۔ فیصل امین خان نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال خیبرپختونخوا دس بلین ٹری سونامی منصوبے کے نتائج پیش کرے گا۔

 

 

chitraltimes muzammil aslam addressing baku azarbaijan 2

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95850