Chitral Times

Sep 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیرون ملک سے آنیوالے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق،سال 2024 میں پختونخوا میں ایم پاکس مریضوں کی تعداد تین ہوگئی ۔ ڈاکٹر ارشاد علی

Posted on
شیئر کریں:

بیرون ملک سے آنیوالے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق،سال 2024 میں پختونخوا میں ایم پاکس مریضوں کی تعداد تین ہوگئی ۔ ڈاکٹر ارشاد علی

فعال سکریننگ اور منظم سرویلنس نظام سے مریضوں کو بروقت سکرین اور آئسولیٹ کیا جارہا ہے، پختونخوا میں ایم پاکس کے پھیلاو کو محدود کردیا گیا ہے
تمام مثبت کیسز بیرونی ممالک سے سفر کرکے آئے ہیں: ڈاکٹر ارشاد علی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی روغانی نے بیرون ملک سے آنیوالے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائیرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2024 میں پختونخوا میں ایم پاکس مریضوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ فعال سکریننگ اور منظم سرویلنس کے نظام سے مریضوں کو بروقت سکرین اور آئسولیٹ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک پختونخوا میں ایم پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کردیا گیا ہے۔ ان کے مطابق تمام مثبت کیسز بیرونی ممالک سے سفر کرکے آئے ہیں۔ ایم پاکس کے تیسرے مریض کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹرت ارشاد علی کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ پر میڈیکل ٹیم نے سکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز ہسپتال منتقل کیا۔ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس ہسپتال میں زخم سے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوائے۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کردی۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے مطابق اورکزئی سے تعلق رکھنے والے مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔خیبر پختونخوا میں سال 2024 میں ایم پاکس کا یہ تیسرا کیس کنفرم کیس ہے۔ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایم پاکس سے نمٹنے کیلئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔ تمام اضلاع میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں، ضلعی صحت کے دفاتر میں ریپڈ ریسپانس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92672