
بہترین کارکردگی کے حامل ایلیٹ پولیس جوانوںمیں انعامات اوراسنادتقسیم
چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)ڈی پی او چترال وسیم ریاض نے جوانوں کی شکایات اور مسائل سننے کی خاطر اردلی روم کا انعقاد کیا اور بہترین کارکردگی کے حامل ایلیٹ پولیس کے جوانوں میں انعام واسناد کئے۔
ڈ ی پی اُو چترال نے اپنے بیان میں کہا کہ جوانوں کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں بہتر ی لانے کی خاطر ہفتہ وار اردرلی روم کے انعقاد سے جوانوں کا مورال ہائی ہوتا ہے اور کسی بھی طرح کی ڈیوٹی کی انجام دہی میں دلچسپپی کا بھی سبب بنتا ہے. انھوںنے جوانوںپر زوردیا کہ معاشرے کیلئے ناسوربننے والے عوامل کے خلاف کاروائی میں کسی کو بھی خاطرمیں نہ لایا جائے.اورمنشیات فروشوںکے خلاف آہنی ہاتھوںسے نمٹاجائےتاکہ چترال کے نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جاسکے.