Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بھارت کے خلاف کل بروز اتوارمختلف علاقوں‌میں‌ریلی اورچترال شہر میں‌جلسہ منعقد کیاجائیگا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے سول سوسائٹیز کی طرف سے اتوار کے روز انڈیا کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا. جس میں‌تمام مکاتب فکر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے. جلسہ میں‌سول سوسائٹیز، تجاریونین، ڈرائیوریونین اور مختلف ایسوسی ایشن کے اراکین کے علاوہ ہر مکاتب فکر کے افراد کثیر شرکت کریں گے . اور دروش ، بونی ، کالاش ویلی ، ایون اورگرم چشمہ سائیڈ سے چترال شہر کی طرف ریلی نکالی جائیگی. جبکہ چترال شہر میں بعد از نماز ظہرانڈیا کی طرف سے مختلف دھکیوں‌کے جواب میں‌ چترال کے باسی پاک فوج اور ملک کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں‌گے. اس جلسہ میں‌شرکت کیلئے تمام محب وطن کو دعوت دی گئی ہے .. زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیں‌. اور پاک فوج کی حوصلہ کو مذید بلند کریں .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
19170