Chitral Times

May 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بھارت کا پاکستان پر سائبر حملے کا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

بھارت کا پاکستان پر سائبر حملے کا خطرہ، ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز) بھارتی فوج کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے خدشات کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (NCERT) نے ممکنہ سائبر حملوں کے پیش نظر ایک اہم ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارت موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔حفاظتی تدابیر:۔۔ایڈوائزری میں عوام کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:۔۔1) عوام کو مشتبہ لنکس، پیغامات اور ای میلز نہ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے۔۔ 2) اپنے سسٹمز اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں۔۔3) مضبوط پاس ورڈز استعمال کریں اور انہیں باقاعدگی سے تبدیل کریں۔۔4) دو مرحلہ تصدیق (Two-Factor Authentication) کا استعمال کریں۔۔5) غیر مصدقہ معلومات اور افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔

 

 

 

رافیل طیاروں کی تباہی؛ جے ایف 17، جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاک فضائی کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی کے حصص میں اچانک اضافہ ہوگیا۔گزشتہ شب بھارتی فضائی نے اپنی حدود سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جس میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا۔بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز میں 18.18 فیصد اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب، بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہوگئے ہیں، جسے تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کی رافیل طیاروں میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔

 

 

رافیل طیارہ بنانے والی کمپنی کو بڑا دھچکہ، پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 رافیل طیاروں کی تباہی پر شیئرز میں کمی

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہو گئے ہیں، جسے تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کی رافیل طیاروں میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔تاہم پاکستان کی جانب سے ان طیاروں کو مؤثر فضائی دفاعی نظام کے تحت نشانہ بنانا اس بات کی علامت ہے کہ خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں صرف مہنگی ٹیکنالوجی فتح کی ضمانت نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے حالیہ دفاعی کارروائی میں انتہائی مہارت کے ساتھ دشمن کے 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد بھارتی دفاعی پالیسی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، جب کہ بھارت میں سوشل میڈیا اور بعض عسکری تجزیہ نگاروں نے بھی اس ناکامی پر تنقید کی ہے۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
102191