Chitral Times

Apr 24, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بچہ کھیل سے جبکہ بزرگ وقت بسری سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں ۔ تحریر: ناصر علی شاہ

شیئر کریں:

بچہ کھیل سے جبکہ بزرگ وقت بسری سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں کیونکہ روایوں سے کچھ مہینوں کا فرق نظر آتا ہے ۔ گذارشات کیساتھ ناصر علی شاہ

مغرب میں ریٹائر یا پنشن جانے کے بعد سینیئر سیٹیزن جبکہ ہمارے ہاں بزرگ کہا جاتا ہے اور زندگی گزارنے کے عمل کو بزرگی کہا جاتا ہے۔

 

دین اسلام عمر رسیدہ افراد کی خدمت اور عزت و تکریم کو باعث برکت قرار دیتا ہے حضرت انس رض سے روایت ہے حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا بے شک میری امت کے معمر افراد کی عزت و تکریم میری بزرگی و عظمت سے ہے ( کنزالعمال 17:3, 3106)

 

سبک رفتاری سے بدلتا زمانہ، نت نئی ایجادات نے انسانی زندگی کو ہر زاویے سے صد رنگ بنا دیا ہے چھوٹی سی شیشی کو موبائل کا نام دیکر انگشت شہادت سے بیغر کسی سفری ضروریات اور روک ٹوک کے دنیا کے کسی بھی خطے کو سامنے حاضر کرکے سفر کیا جاسکتا ہے مگر ساتھ بیٹھے بزرگ کے لئے ہمارے پاس وقت کا فقدان ہوتا ہے ان کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے جو بدقسمتی سے ان کو ملتا ہے

 

دور حاضر کی نوجوان نسل کو دین اسلام کی تعلیمات اور عملی مثالوں کے ذریعے طبقات انسانی بالخصوص معمر افراد کی تکریم کے لئے رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانیت کے اس اہم طبقات کے ساتھ نرم گفتاری، حسن سلوک اور جذبہ خیر خواہی اختیار کریں۔

 

ضعیف العمری کے باعث چڑچڑاپن فطری تقاضا ہوتا ہے ناسمجھ لوگ نا سمجھی میں گھر کے اہم ستون کو بے کار پرزہ سمجھتے ہیں یہ اپنی صبر و تحمل اور برداشت سے جلی کٹی سن کر اذان ہونے کا انتظار کرتے ہیں نماز کے بہانے ہم خیال دوستوں سے ملکر دل کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں خواتین ہو تو سوچوں میں گم سم یا جن کے بھتیجے بھتجیاں، نواسے نواسیاں ہو گھل مل کر دل بہلاتے ہیں بچہ کھیل سے جبکہ بزرگ وقت بسری سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں۔

 

 

میری گزارش۔
1. ہر گاؤں میں حکومت یا این جی آوز کی تعاون سے سینیئر سیٹیزن روم بنایا جائے
2. اس کمرے کے اندر ورزش کے ساماں، ٹی وی، اخبارات وغیرہ تفریح کے لئے مہیا کیا جائے
3. ذہنی سکون ، جسمانی راحت اور سماجی ماحول پیدا کرکے بزرگوں کی تھکان و تھکاوٹ دور کرکے اندرونی خوشی مہیا کرنے کی کوشش کی جائے
3. اس مقصد کے لئے مساجد اور جماعت خانوں کو بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے تاکہ بزرگ زندگی کے کچھ پل ہنسی خوشی ایک دوسرے کیساتھ گزار سکیں
4. اس عمل کے لئے رضاکار آگے آسکتے ہیں تو بزرگوں کو لانے اور لیجانے اور سینٹر کے اندر خدمات مہیا کر سکیں۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
100762