Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی میں‌آوارہ کتوں کی بھرمار، متعلقہ حکام نوٹس لیں…محمد شفیع

Posted on
شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ )گولڈن مہرکہ تنظیم بونی کے صدر محمدشفیع نے کہا ہے کہ بونی بازار میں آوارہ کُتوں کی راج نے لوگوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ۔ اورکسی بھی وقت ان اوارہ کُتوں کی وجہ سے بہت بڑا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انھوں نے انتظامیہ DHO چترال TMA بونی کو توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ان اوارہ کتوں کی وجہ سے بچے ، بوڑھے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں ۔ بلا تاخیر ان اوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے بندوبست کیا جائے ۔ بصورت دیگر طلباء و طالبات اور بچوں پر حملہ آور ہونے کا خدشہ ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15795