Chitral Times

Dec 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی تورکہو روڈ میں مبینہ کرپشن اور غیرمعمولی تاخیرکے خلاف اہالیان علاقہ کی کامیاب احتجاج، انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاجی مظاہرین پرآمن منتشر ہوگئے

Posted on
شیئر کریں:

بونی تورکہو روڈ میں مبینہ کرپشن اور غیرمعمولی تاخیرکے خلاف اہالیان علاقہ کی کامیاب احتجاج، انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاجی مظاہرین پرآمن منتشر ہوگئے

 

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) اپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جس کے نتیجے میں بونی بزند روڈ پر کام کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مطلوبہ تعداد میں بھاری مشینری اور گاڑیاں احتجاجیوں کے حوالے کردئیے جنہیں لے کر وہ بونی سے تورکھو روانہ ہوگئے۔

 

اپر چترال کے اہالیاں تورکھو اور تریچ بونی بزند روڈ پر کام کی بندش پر گزشتہ ایک ماہ سے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کو بار بار نوٹس دینے کے باوجود کام دوبارہ شروع نہ کرنے پر اتوار کے  روز احتجاجیوں نے شاگرام سے اپر چترال کے صدر مقام بونی کی طرف لانگ مارچ کرتے ہوئے بونی پہنچ گئے اور استارو گاؤں کے مقام پر پولیس سے جھڑپ کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی رہنماؤں نے بونی پہنچنا شروع ہوگئے جبکہ احتجاجی کاروان رات گئے تک بونی پہنچ کر دھرنا دئیے رکھا۔

 

پیر کے دن صبح سے بونی چوک میں جلسہ شروع ہواجبکہ دوپہر کو ڈی سی اپر چترال حسیب الرحمن خلیل احتجاجیوں سے گفت وشنید کے بعد ایکسکویٹر، ڈمپر اور دوسری مشینری سمیت مزدا گاڑیاں ان کے حوالے کرادیاجنہیں لے کر وہ تورکھو کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔ احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ بونی بزند روڈ گزشتہ 15سالوں سے چالو پراجیکٹ ہے جس کی ابتدائی مالیت 300میلین روپے سے بڑھ کر 1.5بیلین روپے ہوگئی ہے۔

 

احتجاجی اپر چترال سے منتخب ایم پی اے اور صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کرتے رہے جن کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے اس پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کے لئے فنڈز ریلیز ہوگئے تھے لیکن سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال نے ٹھیکہ دار کو 9کروڑ روپے ایڈوانس ادا کردی ہے۔

 

چترال ڈیویلپمنٹ مومنٹ کے چیرمین وقاص احمد ایڈوکیٹ نے مجمع کے سامنے سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر سہیل افریدی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کو ثریا بی بی کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بار بار کوشش کے باوجود ٹھیکہ دار پیشگی بل وصول کرنے کے بعد یہاں سے بھاگ گئے ہیں۔

 

اپر چترال کے سیاسی رہنما ؤں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے تورکھو اور تریچ کے عوام کی یقین دہانی کرائی کہ اس روڈ پراجیکٹ میں کرپشن کے خلاف اس جہاد میں اپنے آپ کو اکیلا ہر گز نہ سمجھیں کیونکہ وہ ایک عظیم کاز کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

 

انہوں نے موسم سرما کی اس ٹھنڈی رات کو چوک میں گزارنے اور عزم واستقامت کا مظاہرہ کرنے پر تورکھو اور تریچ کے عوام کے جذبے کی داد دی۔

 

 

chitraltimes torkhow road protest booni chowk 3 chitraltimes torkhow road protest booni chowk 2

 

chitraltimes torkhow road protest rally to booni 6 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 7 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 1 chitraltimes torkhow road protest rally to booni 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
95705