بونی بوزوند تورکہو روڈ پر کام کی سست روی اور اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاٗ جلوس کی شکل میں بونی پہنچ گئے ، بونی چوک میں جلسہ ، مطالبات کی منظوری تک بونی چوک میں دھرنا جاری رہیگا، مقرریں
بونی بوزوند تورکہو روڈ پر کام کی سست روی اور اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف لانگ مارچ کے شرکاٗ جلوس کی شکل میں بونی پہنچ گئے ، بونی چوک میں جلسہ ، مطالبات کی منظوری تک بونی چوک میں دھرنا جاری رہیگا، مقرریں
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تورکھو بونی بوزوند روڈ پر کام کی سست روی اور اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مبینہ بدعنوانی کے خلاف لانگ مارچ بونی کی طرف آتے ہوئے راستے میں پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی، نوجوان سوشل ورکر عمیر خلیل کو بہوشی کی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی پہنچا دیا گیا ۔جہاں ڈاکٹر کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے تورکھو تریچ یو سی کے عوام بونی بوزوند روڈ پر کام کی سست روی اور مبینہ بدعنوانی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔کئی بار احتجاجی جلسے منعقد کرنے اور انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے طرف سے تحریری معاہدوں کے باوجود کوئی وعدہ تاحال ایفاء نہ ہوسکی۔
کل تورکھو تریچ یو سی کے عوام ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ ٹھیکہ دار کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے کے لیے تورکھو تھانہ میں درخواست جمع کرکے ڈیڈ لائن دی تھی کہ روڈ پرکام تسلی بخش شروع نہ ہونے کی صورت میں ہر حال سی اینڈ ڈبلیو اور ٹھیکہ دار کے خلاف ایف آئی آر کاٹا جائے بصورت دیگر بونی کی طرف لانگ مارچ پر مجبور ہونگے۔
احتجاجی مظاہرین کے مطابق ابھی تک کام میں تیزی دیکھنے کو ملی اور نہ ایف آئی آر کاٹا گیا تو تورکھو تریچ یو سی کے عوام اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کی طرف پر امن مارچ شروع کی ۔پر امن احتجاجی جلوس جب استارو کے مقام تک پہنچی تو پولیس نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی ہوئی اور تحریک کا سرگرم رکن عمیر خلیل اس موقع پر بیہوش ہوا۔ عمیر خلیل کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا کر علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق عمیر خلیل کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
تاہم تورکھو کے احتجاجی جلوس کی شکل میں رات گئے بونی پہنچ گئے جہاں بونی کے بلدیاتی منتخب نمائندے،سیاسی عمائدین اور سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں احتجاجیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے بونی پل پہنچ کر استقبال کرکے چوک تک لے ائیے۔اخری اطلاع تک بونی چوک پہنچ کر جلسہ شروع ہے ۔جلسہ تحریک حقوق اپر چترال کے صدر مختار احمد سنگین ،چیرمین یو سی بونی 2 انور ولی،سابق تحصیل ناظم اور امیر جمیعت علماء اسلام مولانا محمد یوسف،سابق امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین،انجینئراصف علی ابھی تک خطاب کر چکے ہیں۔
مقرریں کا کہنا ہے کہ بونی بزند روڈ کی تعمیر میں سست روی کے خلاف تورکھو اور تریچ کے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ایکسیئن اور ٹھیکہ دار سازباز کرکے اس پراجیکٹ کو ناکام بنارہے ہیں۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن شاگرام میں ایکسئن اور ٹھیکہ دار کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج کے لیے درخواست دے دیا جس پر کاروائی نہ ہونے پر مشتعل عوام جلوس کی شکل میں ضلعی صدر مقام بونی کی طرف لانگ مارچ کرنے پر مجبورہوئی ۔
مقرریں کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے تورکھو تریچ یو سی کے عوام بلکہ اپر چترال کے عوام بھی چوک بونی پر دھرنے پر موجود رہینگے، دھرنا اخری اطلاع تک جاری ہے،دریں اثنا عمیر خلیل بھی ابتدائی طبی امداد لینے کے بعد جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔