Chitral Times

Sep 11, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بونی اور جنال کوچ میں پاکستان مسلم لیگ نواز کا انتخابی جلسہ، لوگوں کی بھر پور شرکت، حمایت کی یقین دہانی 

Posted on
شیئر کریں:

بونی اور جنال کوچ میں پاکستان مسلم لیگ نواز کا انتخابی جلسہ، لوگوں کی بھر پور شرکت، حمایت کی یقین دہانی

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین اور نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی محمد وزیر اپر چترال کے بالائی علاقوں میں انتخابی مہم تقریباً اخر کرکے آج ہیڈ کوارٹر بونی اور متصل گاوں جنال کوچ میں انتخابی جلسوں میں شرکت کی جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجودتھی۔مقررین نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو محسن پاکستان قرار دیکر موجودہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کی یقین دہانی کی۔ جنال کوچ میں علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل کونسلر اختر علی علاقے کو درپیش چیدہ چیدہ اور فوری حل طلب مسائل حل کرنے کی درخواست کی۔جن میں آب پاشی کے نہروں کی بحالی ،پینے کے پانی کا مسلہ بجلی ٹرانسمشن لائن،ٹرانسفارمر ، پروٹیکشن وال اور دوسرے مسائل شامل تھے ۔شہزادہ افتخار الدین اور محمد وزیر نے جنال کوچ کے عوام کو یقین دلائیے کہ کامیابی کی صورت میں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے۔شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ اختر علی کے پیش کردہ سارے مسائل بنیادی حقوق کے ساتھ وابستہ ہیں اگر الله نے کامیابی دی تو باہمی رابطے کے ساتھ انہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

درِیں اثنا جون جون جنرل الیکشن قریب ہوتے جا رہے ہیں امیدوار لوگوں کی اعتماد حاصل کرنے کے بھر پور جدوجہد میں مصروف ہیں۔کوئی تورکھو کے بالائی علاقوں میں لوگوں کو متوجہ کرنے میں مصروف ہے تو کوئی موڑکھؤ کے گاوں گاوں جوشیلے تقریر کرکے ووٹروں کی اعتماد حاصل کرنے کی جدوجہد میں مگن اور بعض یارخون کے بالائی علاقوں میں مصروف دن گزار رہے ہیں۔ اس طرح گاوں کے لوگ بھی سرد موسم میں صبح سے شام تک مصروف دن گزار رہے ہوتے ہیں صبح کرسیاں لگاتے ،سجاتے ہیں شام تک وہاں خوش امدید اور الوداع کے الفاظ دہراتے رہتے ہیں ایک ایک جگہ کئی امیدوار جلسے کرکے چلے جاتے ہیں۔ گلے شکوے ہوتے ہیں یقین دہانیاں کرائے جاتے ہیں اور اگلے گاوں کی راہ لیتے ہیں۔اس سال موسم قدرے زیادہ مہربان ہے اب تک کسی بھی علاقے میں برف نہیں پڑی ہے اور امیدوار اس کا بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔

 

chitraltimes pmln election campaign iftikhar wazir booni 6

chitraltimes pmln election campaign iftikhar wazir booni 2 chitraltimes pmln election campaign iftikhar wazir booni 3 chitraltimes pmln election campaign iftikhar wazir booni 4 chitraltimes pmln election campaign iftikhar wazir booni 5 chitraltimes pmln election campaign iftikhar wazir booni 7 chitraltimes pmln election campaign iftikhar wazir booni 8 chitraltimes pmln election campaign iftikhar wazir booni 9


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84278