
بونی ، پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج اورہڑتال، مریض سخت مشکلات کا شکار
بونی(ایس این پیرزادہ ) صوبائی اور ضلعی قیادت کے ساتھ یکجھتی کا اظھار کرتے ہوے ٹی.ایچ.کیو.ہسپتال بونی کے جملہ پیرا میڈیکل اسٹاف نے بھی مطالبات کی منظوری تک غیرمعاینہ مدت کے لیے ہڑتال شروع کردیا.احتجاج کرنے والوں کے مطابق حکومت گزشتہ کئی سالوں سے ان کے جایئزمطالبات کوحل کرنے کی بجایےٹال مٹول سے کام لےرہی ہے. لہذا ان کے مطالبات جن میں پیرا میڈیکس کونسل کا قیام، ون ٹائم پروموشن پر عملدرامد، ڈپلومہ کو ایف،ایس،سی کے برابرتسلیم کرنا وغیرہ شامل ہیں کی منظوری تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھینگے۔
دوسری طرف دوردرازعلاقوں سے علاج کی غرص سے بونی انے والے غریب مریض علاج کی سہولیات کی عدم فراھمی کی واجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔