Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بورڈ آف ریونیو، کے پی آئی ٹی بورڈ اور بینک آف خیبر کا ای۔اسٹیمپنگ کے حوالے سے سروس لیول ایگریمنٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

Posted on
شیئر کریں:

بورڈ آف ریونیو، کے پی آئی ٹی بورڈ اور بینک آف خیبر کا ای۔اسٹیمپنگ کے حوالے سے سروس لیول ایگریمنٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) بورڈ آف ریونیو، خیب پختونخوا آئی ٹی بورڈ اور بینک آف خیبر کی جانب سے ای۔اسٹیمپنگ کے حوالے سے سروس لیول ایگریمنٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دئے گئے،مفاہمتی یاداشت کی تقریب پیر کے روز سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں منعقد کی گئی، جس میں صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی، سینیئر ممبر بورڈ اف ریونیو اکرام اللہ، ممبر بورڈ آف ریونیو ایڈمن عامر لطیف، مینجنگ ڈائریکٹر بینک آف خیبر شیر محمد، مینجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عاکف خان، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی نے کہا کہ ای۔ اسٹیمپنگ بورڈ آف ریوینیو کا ایک انتہائی اہم اقدام ہے۔ کیونکہ یہ اسٹمپ ڈیوٹی ریونیو بڑھانے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور ای۔اسٹیمپنگ سے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی سکیں گی۔ ای۔اسٹیمپنگ کے حوالے سے ستمبر 2022 میں پہلی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے تھے مگر اب اس کو نیشنل بینک آف پاکستان اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی بجائے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور بینک آف خیبر کی وسعت سے اسے صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دی جارہی ہے تاکہ صوبے کے عوام کو اس ضمن میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریونیو کو بھی بڑھایا جاسکے۔صوبائی وزیر مال نے کہا کہ اسٹمپ ڈیوٹی کے حوالے سے مختلف ریٹس مختص کروائے گئے ہیں جو کہ صوبے کے ریونیو کو دوہرا بڑھانے میں کافی مددگار ثابت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی سہولت، اچھی انتظامیہ اور گڈ گورننس کے لیے حکومت کا ایک بڑا اقدام ہے۔ جبکہ اس سے حکومت کی آمدنی میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا منشور ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے جس کیلئے صوبائی کابینہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں شب و روز محنت کررہی ہیں۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
92978