Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کااعزاز، آئی ایس او سرٹفیکیٹ سے نوازاگیا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور ملک کا واحد تعلیمی بورڈ بن چکا ہے جس نے آئی ایس او ((ISO 9001:2015 سرٹیفیکیشن حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور بورڈ کو برطانیہ کے ادارے برٹش اسیسمینٹ بیورو (British Assessment Bureau) کی جانب سے آئی ایس او کا سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز چئیرمین بورڈ قیصرعالم کی زیرصدارت پشاور بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بشیرخان، کنٹرولز عارف علی، سابقہ چئیرمین پشاور بورڈ ڈاکٹر شفیع آفریدی اور بورڈ کے دوسرے عہدہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور بورڈ کو کوالٹی منیجمنٹ کے اصولوں کی بنیاد پر یہ سند دی گئی ہے جس میں بہترین لیڈرشپ، کسٹمر فوکس، معیاری خدمات، بہترکارکردگی، شفافیت اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت جیسی صفات شامل ہیں۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے دوران بورڈ کے مختلف معاملات کا مرحلہ وار باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور ہر مرحلے میں بورڈ کی کارکردگی اور صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا۔ اجلاس میں آئی ایس او سرٹیفیکیشن کے فوائد پر بات کرتے ہوئے چئیرمین بورڈ قیصر عالم کا کہنا تھا کہ تھرڈپارٹی کی جانب سے سندیافتہ ہونے کے بعد بورڈ کے معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس اوکی جانب سے سرٹیفیکٹ ملنے کے بعد نہ صرف صارفین کے ادارے پر اعتماد میں اضافہ ہوگا بلکہ دوسری جانب ادارے کے تمام اہلکاروں کی کارکردگی میں بھی نکھار پیدا ہوگا۔ قیصرعالم کا مزید کہنا تھا کہ پشاور بورڈ کی آئی ایس او سرٹیفیکیشن اس بات کی دلیل ہے کہ بورڈ کو عالمی سطح پر قبول کرلیا گیا ہے جبکہ پشاور بورڈ کو دوسرے بورڈز پر سبقت بھی حاصل ہوگئی ہے۔ اجلاس کے اختتام میں چئیرمین پشاور بورڈ نے ادارے کے تمام اہلکاروں کو مبارک باد دی اور مستقبل میں بھی تمام صارفین کو مزید بہترین خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


خیبرپختونخوا کا بجٹ 19جون 2020کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)سالانہ بجٹ برائے مالی سال2020-21 خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 19جون 2020بروز جمعہ کو سہ پہر 03بجے پیش کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
36614