Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے مزدورفاقہ کشی پر مجبور، خودسوزی کی دھمکی دیدی

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( محکم الدین ) حکومت کی طرف سے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کےتحت بریر نسار میں پودوں کی نرسری میں کام کرنے والے مزدوروں نے جمعہ کے روز فارسٹ آفس دنین چترال میں شدید احتجاج کیا ہے . اور کہا ہے . کہ عید ا لاضحی سے پہلے اگر ان کی مزدوری ادا نہیں کی گئی . تو وہ خود سوزی پر مجبور ہو جائیں گے . اور ایسی صورت میں حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی . تیس مزدوروں کی نمایندگی کرتے ہوئے شیر باز خان , اختر حسین , ظاہرالدین ,اسرارالدین نے کہا . کہ گذشتہ مارچ کے مہینے سے وہ بریر نسار نرسری میں کام کر رہے ہیں . لیکن ابھی تک بار بار فارسٹ آفس کے چکر لگانے کے باوجود حکومت کی طرف سے انہیں ان کی مزدوری ادا نہیں کی گئی ہیں . اور وہ مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں . انہوں نے کہا . کہ ان کے چولہے ٹھنڈےپڑ گئےہیں . گھروں میں فاقوں نے ڈھیرے ڈالے ہوئےہیں . کیونکہ اب دکاندار بھی کھانے پینے کی اشیا قرض نہیں دیتے. جبکہ پہلے لئے گئے قرضوں کا تقاضہ کرتےہیں . اس لئے وہ انتہائی طور پر پریشانیوں میں مبتلا ہیں . انہوں نے کہا . کہ عید پر کپڑوں کا تصور کرنا دور کی بات . کھانے تک کی کوئی چیز دستیاب نہیں ہے . انہوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا . کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انصاف کی تمام دھجیاں اڑا دی ہیں.زندگی میں کسی بھی حکومت میں فاقوں کی نوبت نہیں آئی تھی آج ہم کھانے کوترس رہے ہیں . انہوں نے کہا . کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ چھ مہینے گزرنے کے باوجود مزدور کوان کی مزدوری نہ ملے . اور ان کے بچے عید کے دن بھی نئے کپڑوں اور کھانے پینے سے محروم ہوں . انہوں نے پر زور مطالبہ کیا . کہ ان کی مزدور ی کی رقم جلد ببیباق کئے جائیں . انہیں مزید احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے . واضح رہے کہ اس قسم کے مسائل ضلع بھر میں پھیلے ہوئے ہیں . اور کئی نرسریوں میں مزدورں کو آدائیگی نہیں کی گئی ہیں . جبکہ فارسٹ کے آفیسران یہ مشکلات خود سہتے آرہے ہیں. حکومت بلند بانگ دعوے کرتے نہیں تھکتی . لیکن حقیقت یہ ہے. کہ مزدوروں کی مزدوری آداکرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے .


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged , ,
24567