بلوچستان اوربالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
بلوچستان اوربالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطابق 28نومبر (رات) سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں۔ جس کے باعث 29 نومبر اور02 دسمبر کے دوران : کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ28 (رات) اور29 نومبر کو: گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
29 نومبر (شام/رات) سے 02 دسمبر کے دوران: وزیرستان، کرم، مہمند، خیبر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، حویلی اور باغ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
• 29 نومبر(شام/رات) اور 02 دسمبر کو: خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، اسلام آباد، میانوالی، بھکر اور لیہ میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر: پنجاب کے علاقوں میں جاری فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کامعیار بہتر ہونے کی توقع ہے ، جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کی توقع ہے ، کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔