
بلدیاتی انتخابات بروقت ہونگے،28 اگست کو موجودہ معیاد پوری ہوجائیگی۔۔شوکت
پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بروقت ہونگے تو سیع کی کوئی تجویز زیرغور نہیں 28 اگست کو موجودہ معیاد پوری ہو جائے گی نیا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیاری کے مراحل میں ہے جلد کابینہ میں پیش کر دیا جائے گا وہ پیر کے روز خیبر پختونخوا اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے تھے قبل ازیں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی، سردار حسین بابک اور عنایت اللہ خان نے اظہار خیال کیا وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام بہترین ہوگا جو خامیاں پچھلے نظام میں رہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بلدیاتی فنڈز کی تقسیم ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے دو سہ ماہی فنڈز جاری ہو چکے ہیں یہ استعمال ہونگے تو اگلی سہ ماہی کے فنڈز جاری کر دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ 28 اگست کو موجودہ بلدیاتی اداروں کی میعاد پوری ہوگی جس کے تین ماہ کے اندر انتخابات ہوں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی معیاد میں توسیع کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کسی کو شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ پچھلے ادوار کی طرح اب وزیراعلی سیکرٹریٹ میں نہ تو ٹھیکے بکتے ہیں نہ ہی نوکریاں فروخت کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت میرٹ اور شفافیت کو فروغ دے رہی ہے۔