Chitral Times

Sep 15, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بشقیر میں سکول ٹیچر نے گلے میں رسی ڈالکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے 43کلومیٹر دور گرم چشمہ کے نواحی گاؤں بشقیر میں سکول ٹیچر نے اپنے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس اسٹیشن گرم چشمہ کے ایک اہلکار نے خودکشی کرنے والے کا نام محمد قاسم ولد ثمر خان بتایاکہ گورنمنٹ پرائمری سکول بشقیر کے ہیڈ ٹیچر تھے اور تین بچوں کا باپ تھا جبکہ ان کی عمر 56سال تھی۔ پولیس نے بتایاکہ خودکشی کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی اور لاش کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی جائے گی۔ تین دنوں کے اندر خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
13215