Chitral Times

Oct 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بریپ ، نوجوان کے مبینہ قتل کے خلاف عوام سراپا احتجاج، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

شیئر کریں:

بریپ (نمائندہ چترال ٹائمز ) چار مہینے پہلے مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان اسلم بیگ کے لواحقین اور علاقہ بریب نے جمعرات کے دن زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بریپ کے اخری حصے سے بازار تک ریلی نکالی جس میں سینکڑوں افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین بینر اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے ۔ جس میں مقتول مشرف کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور لواحقین کو انصاف دلوانے کا مطالبہ تھا۔ ریلی مین بازار بریپ پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی ۔جس میں علاقے کے مردوں کے ساتھ خواتین بھی کافی تعداد میں شریک ہوئے۔ جلسہ سے میر رحیم خان، چےئرمین یونین کونسل اکبر حسین، سابقہ چےئرمین حسین پناہ، ڈاکٹر محمد ہزار، میر عجب ، اللہ داد ، نورزمان کے علاوہ مقتول اسلم بیگ کی والدہ و بہن نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلم بیگ گھر کا واحد کفیل تھا۔ جو گزشتہ چند سالوں سے ملک سے باہر تھا ۔ اور اس سال کے شروع میں چھٹی پر گھر آیا تھا تو اس دوران سکی بیوی اپنی اشنا سے مل کر نوجوان کو قتل کیاہے ۔ اور گاؤں میں یہ افواہ پھیلائی گئی کہ نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگیا ۔ جوکہ بالکل غلط تھا ۔ انھوں نے ڈی پی او چترال اورمستوج پولیس کی اب تک کی تفتیش اورکاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کرنے اور مقتول کے لواحقین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔جلسہ کے دوران ایس ایچ ا تھانہ و مستوج محمد شفییع پہنچ کر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیا  ۔ اور انکی یقین دہانی پر جلسہ پر امن طور پر منتشر ہوگیا۔ تاہم مظاہرین نے ملزم یا ملزمان کی جلد گرفتارنہ ہونے کی صورت میں مستوج اور چترال تک اپنا احتجاج بڑھانے کی دھمکی دی ہے۔

brep 3یاد رہے کہ اپریل کے مہینے بریپ کے علاقہ میں ایک نوجوان اسلم بیگ کا انتقال ہوا تھا جس کی وجہ ہارٹ آٹیک بتا کر دفنادیا گیا تھا۔جبکہ چار مہینے کے بعد اسکی بیوی کی عدت پورا ہونے کے فوراََ بعد شہاب الامین نامی شخص ساکنہ ژوپو یارخون نے مقتول کی بیوہ کو پشاور نرسنگ ہاسٹل سے بھگا کر شادی کی ہے ۔ جو پشاور میں نرسنگ کالج میں زیر تعلیم تھی۔ جبکہ مذکورہ ملزم کا اسلم بیگ کے گھر میں آنا جانا رہتا تھا اور اسلم بیگ کی بیوی اس کو اپنا رضائی بھائی کہتا تھا۔جب مذکورہ شخص نے اسلم بیگ کی بیوہ کو بھگا کر شادی کی ہے تب علاقے کے عوام اور گھروالوں کا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ اسلم بیگ کو اسی شخص نے قتل کیا ہے۔ اسلم بیگ کے لواحقین نے مستوج پولیس اسٹیشن میں مذکورہ شخص اور اسلم بیگ کی بیوہ کے خلاف درخواست دی ہے جس پر پولیس نے 302/34 ایف آئی ار درج کرکے مذید تفتیش کررہی ہے۔ اس سلسلے میں جب ایس ایچ او مستوج محمد شفیع سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلا ف ایف آئی ار درج کرکے مقتول کی بیوہ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم شہاب عدالت سے بی بی اے کرنے کی وجہ سے تاحال اسکی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ جو ں ہی بی بی اے کنفرام نہیں ہوگی اس کو گرفتار کیا جائیگا۔ انھوں نے بتایا کہ عدالت نے مقتول کی قبرکشائی کرکے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا حکم دیا ہے مگر چترال میں چار مہینے پرانی لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کی سہولت موجود نہ ہونے کی وجہ سے ڈی پی او چترال نے خیبر میڈیکل کالج پشاور کو ایک مراسلہ بھیجا ہے ۔ جس کا انتظار کررہے ہیں۔

brep protestbrep jalsa aslam baigbrep4brepbrep jalsabrep protes e


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
1132